گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول نور مدرستہ البنات جہلم میں ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے سیمینار

Spread the love

جہلم (اختر شاہ عارف) ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے چیف ایگزیکٹو آفیسر ضلع جہلم محترم سیف اللہ سیفی صاحب کی ہدایات کی روشنی میں گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول نور مدرستہ البنات جہلم میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں سکول سٹاف اور سکول کے بچوں کے علاوہ خواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔محترمہ عنبرین سلطانہ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مرکز تحصیل جہلم،محترمہ صفیہ جبیں صاحبہ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مرکز چک خاصہ اور منتظم اعلیٰ و سربراہ سکول محترمہ روبینہ تبسم صاحبہ نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔کہ ڈینگی سے بچاؤ اور چھٹکارا پانا ہمارا قومی فریضہ ہے ۔اور ہمیں انتہائی ذمہ داری کے ساتھ اس فرض کو پورا کرنا ہو گا ۔ہم ان شاءاللہ تعالیٰ لوکل کیمیونٹی کے ساتھ مل کر اور ان کے بھر پور تعاون سے اس جان لیوا سے وائرس سے چھٹکارا پا کر رہیں گے۔مقررین نے سیمینار میں شریکِ خواتین کو ڈینگی کے حوالے سے تفصیل سے بتایا کہ ڈینگی کی وجوہات کیا ہوتی ہیں ؟ڈینگی وائرس کس طرح پھیلتا ہے؟اس سے بچاؤ کیسے ممکن ہے ؟اس کے لیئے کیا احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیئں؟اور اس بیماری سے شفاء کیسے ممکن ہے ۔
سیمینار کے اختتام پر تمام خواتین نے سکول کی انتظامیہ، مقررین اور خاص کر چیف ایگزیکٹیو آفیسر ضلع جہلم محترم سیف اللہ سیفی صاحب کا شکریہ ادا کیا۔جن کی ہدایت پر ڈینگی کے حوالے سے اتنے معلوماتی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔اور تمام شرکاء کو ڈینگی کے حوالے سے مکمل آگاہی حاصل ہوئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں