ڈی ایس پی شہزادی نوشاد گیلانی ایک محنتی قابل اور ایماندار خاتون آفیسر ہیں۔سابق جائنٹ سیکٹری پی ٹی ائی
ہریپور(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق ڈی ایس پی ٹریفک ہری پور شہزادی نوشاد گیلانی کو اکاونٹبیلٹی لیب انٹرنشینل کی جانب سے عوامی خدمات پر دئیے گئے ایوارڈ پر پی ٹی آٸی شعبہ خواتین ہزارہ ڈویژن کی سابق جاٸنٹ سیکٹری مس حنا خان نے انہیں دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ڈی ایس پی ٹریفک ہری پور شہزادی نوشاد گیلانی کو عوامی خدمات پر ایوارڈ ملنا ہریپور کی خواتین کے لئے فخر کی بات ہے ۔مس حنا خان نے کہا کہ ڈی ایس پی ٹریفک ہری پور شہزادی نوشاد گیلانی ایک بہت ہی محنتی ۔ہونہار قابل اور ایماندار خاتون ہیں ۔ان کی محکمہ کے لئے خدمات مثالی اور سنہرے حروف سے لکھے جانے کے قابل ہیں ۔میری دعا ہے کہ اللّه پاک انھیں سلامت اور خوش رکھے آمین۔
