فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق دو راہگیر شدید زخمی ہو گئے۔
میرواہ گورچانی(نامہ نگار)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق میرواہ گورچانی، سیاسی اختلافات پر نوحانی برادری کے درمیان اندھا دہند فائرنگ، ایک شخص ہلاک دو راہگیر شدید زخمی-بلدیاتی انتخابات میں ایک دوسرے کے خلاف شوشل میڈیا پر پوسٹیں شیئرز کرنے پر فائرنگ – شدید فائرنگ کے بعد شہر کے تمام تجارتی مراکز بند- مین میرپورخاص شاہراہ پر دھرنا و احتجاج- اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی میرپورخاص احتجاجی دھرنے میں پہنچ گئے- ایس ایس پی میرپورخاص کی جانب سے انصاف کی یقین دھانی کے بعد احتجاج ختم- میرواہ پولیس فوری طور پر کاروائی کرتی تو یہ واقعی رونما نہ ہوتا۔ شہری تفصیلات کے مطابق میرواہ گورچانی میں مین روڑ پر نوحانی برادری کے دو گروہوں میں جھگڑا ہو گیا فائرنگ کے نتیجے میں دو راہگیروں سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو طور پر دیہی صحت مرکز میرواہ گورچانی لایا گیا -زخمیوں میں 45 سالہ منور علی نوحانی ولد مبارک نوحانی اور دو راہگیر جن میں پاک فوج کا حاضر سروس نوجوان 30 سالہ گلستان آرائیں ولد اکبر آرائیں اور 20 سالہ مزدور ناصر آرائیں ولد سردار آرائیں شامل ہیں تینوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد سول ہسپتال میرپورخاص منتقل کر دیا گیا تاہم دیہی صحت مرکز میرواہ گورچانی کی ایمبولینس خراب ہونے کے باعث زخمیوں کو پولیس موبائل اور پرائیوٹ کار میں میرپورخاص منتقل کیا گیا منور علی نوحانی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی زندگی کی بازی ہار گیا دوسری جانب پاک فوج کے جوان گلستان آرائیں اور ناصر آرائیں کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال سے سی ایم ایچ ہسپتال حیدرآباد منتقل کر دیا گیا مگر بدقسمتی سے زخمی فوجی جوان گلستان آرائیں اور ناصر آرائیں کو سول ہسپتال میرپورخاص سے بھی ایمبولینس نہ مل سکی جسے پرائیویٹ کار میں حیدرآباد منتقل کیا گیا – فائرنگ کے واقعے کے بعد شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہر کے تمام کاروباری و تجارتی مراکز بند ہو گئے -واقع کے بعد تعلقہ ڈگری کی یونین کونسل غلام محمد نوحانی کے آزاد پینل سے ہارنے والے امیدوار ہادی بخش نوحانی ،علی محمد نوحانی اور ان کے حمایتیوں نے مین میرپورخاص شاہراہ کو رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کر دیا اور احتجاجی دھرنا دیا جس کے باعث شاہراہ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور مسافروں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا -اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ریٹائرڈ اسد چودھری پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ میرواہ گورچانی پہنچ گئے اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور آزاد امیدوار ہادی بخش نوحانی اور ان کے حمایتیوں کو انصاف دلانے کی یقین دھانی کرائی جس کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا -ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ریٹائرڈ اسد چودھری نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نوحانی برادری کے دونوں گروہ آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں متاثرہ گروہ کو انصاف فراہم کیا جائے گا ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے بلدیاتی انتخابات میں تعلقہ ڈگری کی یونین کونسل غلام محمد نوحانی ہارنے والے آزاد امیدوار ہادی بخش نوحانی اور مخالف پاکستان پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدوار ذولفقار علی نوحانی کے حمایتیوں کے درمیان معمولی بات پر جھگڑے کے بعد شوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف رائے دینے پر دونوں گروہوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص منور علی نوحانی جانبحق ہو گیا جبکہ دو راہ گیر شدید زخمی ہو گئے – دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ مبینہ طور میرواہ گورچانی پولیس کی غفلت و لا پرواہی کے باعث پیش آیا کیونکہ جیسے ہی جگھڑا شروع ہوا تو پولیس کو فوری طور پر اطلاع دی مگر میرواہ پولیس ایک گھنٹے کی تاخیر سے پہنچی جب تک ایک قیمتی انسانی زندگی ختم ہو چکی تھی- اس افسوسناک واقعے کا مقدمہ عبدالقادر نوحانی کی مدعیت میں یونین کونسل غلام محمد نوحانی کے نو منتخب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین ذوالفقار علی نوحانی ،عالم خان نوحانی،حسنین نوحانی اور تین نامعلوم افراد کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن میرواہ گورچانی میں درج کر لیا گیا تا ہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
