عبدالستار ایدھی کی برسی کے حوالے سے سی ڈبلیو سی رجسٹرڈ المرکزجہلم کا مشاورتی اجلاس

Spread the love

جہلم (اختر شاہ عارف) عبدالستار ایدھی مرحوم کی برسی کے حوالے سے الحقیق ہال المرکزجہلم میں ہونے والے پروگرام کو حتمی شکل دینے کے لیئے آج کیمیونٹی ڈیویلپمنٹ کونسل رجسٹرڈ (سی ڈی سی) المرکزجہلم جہلم کا ایک مشاورتی اجلاس کمیٹی روم میں ہوا ۔جس میں چوہدری جاوید اقبال ،سیدہ شاہدہ شاہ ،ڈاکٹر محمد اسد مرزا ،کرنل(ر) محمد عبید مرزا ،محمد ارشد احمد مرزا،میجر(ر) ذرغون گل خان ،شاہد جلیل سیٹھی ،محمدامین میر،ارشد محمود مبارک اور سید اختر علی شاہ نے شرکت کی ۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ تلاوت کلام پاک کے بعد عبدالستار ایدھی مرحوم کی برسی کے حوالے سے ہونے والے پروگرام کے مہمان خصوصی ،صدر تقریب اور مہمان اعزاز کے لیئے مشاورت کی گئی ۔جس پر تمام شرکاء کی باہمی مشاورت سے تینوں نام فائینل کر لیئے گئے ۔اس اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ عبد الستار ایدھی مرحوم کی برسی کا یہ پروگرام مورخہ 08-جولائی 2022ء بروز جمعتہ المبارک کو صبح دس بجے تا ساڑھے بارہ بجے الحقیق ہال المرکزجہلم میں ہو گا۔ اس اجلاس میں یہ بھی طے پایا گیا کہ عبد الستار ایدھی مرحوم کی برسی کیلے پروگرام میں چند دن قبل المرکز جہلم میں پاکستان ریڈ کریسنٹ کے زیرِ اہتمام ہونےوالی فرسٹ ایڈ ٹریننگ میں ٹریننگ لینے والوں میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیئے جائیں گے۔ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ اس پروگرام میں جہلم کی تمام فلاحی تنظیموں کے سربراہان کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ڈاکٹر محمد اسد مرزا جو ایدھی سنٹر ضلع جہلم کے سرکلر انچارج بھی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان ریڈ کریسنٹ کی جانب سے سی ڈی سی اور ایدھی سنٹر جہلم کو دو عدد فرسٹ ایڈ باکس دیئے گئے ہیں۔جن میں ہر قسم
کی فرسٹ ایڈ کا سامان اور ادویات وغیرہ ہیں۔اس اجلاس میں باہمی مشاورت سے یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کوشش کی جائے گی کہ وقت کی پابندی پر عمل کرتے ہوئے بروقت پروگرام شروع کیا جائے تاکہ وقت پر اختتام پذیر ہو سکے۔مقررین کی تعداد بھی کم سے کم رکھی جائے گی تاکہ پروگرام ضرورت سے زیادہ طویل نہ ہو ۔پروگرام کے اختتام پر تمام شرکاء کو پرتکلف چائے پارٹی دی گئی ۔جس کے بعد یہ مشاورتی اجلاس اختتام پذیر ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں