چیئرمین نادرا نے انتخابی فہرستوں پر سیاسی جماعتوں سے رائے طلب کرلی

Spread the love

چیئرمین نادرا طارق ملک نے چیف الیکشن کمشنر کو بھی معاملے سے آگاہ کر دیا۔

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا )نے سیاسی جماعتوں سے انتخابی فہرستوں پر رائے طلب کر لی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین نادرا طارق ملک نے 150سیاسی جماعتوں کو خط لکھ کر انتخابی فہرستوں پر ان سے رائے طلب کر لی ہے۔چیئرمین نادرا نے چیف الیکشن کمشنر کو بھی معاملے سے آگاہ کر دیا، الیکشن کمیشن کی جانب سے نادرا کی جانب سے منعقدہ اجلاسوں میں اپنا نمائندہ بھی بھیجا جائے گا۔خط میں آگاہ کیا گیا ہے کہ نادرا کی جانب سے انتخابی فہرستوں پر خدشات اور سوالات کے لیے انٹرایکٹو سیشن کا اہتمام کیا جائے گا، انتخابی فہرستوں پر اوپن ہاﺅس سیشن بھی ہوگا، جس کے لیے سیاسی جماعتوں سے مناسب تاریخ اور شرکا کی فہرست طلب کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں