ڈپٹی کمشنر دیامر فیاض احمد نے کہا کہ شہر کو سیف سٹی ڈیجیٹل سسٹم سے منسلک کرنے سے جرائم اور سماجی برائیوں میں کمی واقع ہوگی

Spread the love

چیلاس (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر دیامر فیاض احمد نے کہا کہ شہر کو سیف سٹی ڈیجیٹل سسٹم سے منسلک کرنے سے جرائم اور سماجی برائیوں میں کمی واقع ہوگی، سٹی پولیس کو ضلعی پولیس کنٹرول روم میں تنصیف جدید کیمروں کی مدد سے چوری کی وارداتوں، لڑھائی جھگڑوں اور مفرور ملزمان کی نشاندہی خاطر خواں کامیابی ملے گی ضرورت کے تحت شہر کے رہ جانے والے دیگر جگہوں کو سیف سٹی سے منسلک کرنے کیلئے مزید کیمروں کی تنصیف بھی کی جائیگی، ہماری کوشش ہے کہ سیف سٹی پروجیکٹ کو شاہراہ قراقرم تک توسیع دیں، سیف سٹی پروجیکٹ میں استعمال ہونے والے کیمرے جدید نظام پر مشتمل ٹیکنالوجی کے حامل ہیں جوکہ رات کی تاریکی میں بھی مشکوک افراد کے نقل وحمل کو واضح طورپر عیاں کرتے ہیں، میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ یہ ڈیجیٹل سسٹم میرے دورمیں پائے تکمیل تک پہنچا ہے میں مختصر وقت میں سیف سٹی پروجیکٹ کی تکمیل کیلئے اسسٹنٹ کمشنر چیلاس حسین شاہ اور اسکی ٹیم جس نے پروجیکٹ کے تنصیف میں تعاون کیا ہے سب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ جن کے کاوشوں سے یہ اہم مرحلہ مکمل ہوا ہے، انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ شہر کے مختلف جگہوں، چوراہوں دفاتر کے باہر تنصیف ہونے والے CCTV کی حفاظت کی غرض سے انکا خیال رکھیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز SP دیامر شیر خان اور دیگر آفیسران کے ہمراہ ضلع دیامر میں سیف سٹی پراجیکٹ مکمل ہونے پر پولیس کنٹرول روم کے دورے کے موقع پر سیف سٹی پرجیکٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ دریں اثنا اس موقع پر ایس پی دیامر شیر خان نے میڈیاکو بتایا کہ سیف سٹی پروجیکٹ کا افتتاح احسن اقدام ہے سٹی پولیس کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جرائم کو روکنے میں مدد ملے گی ضلعی انتظامیہ کے جانب سے چیلاس کے شہریوں کیلئے ایک قیمتی تحفہ ہے امید ہے اس نظام کی کامیابی کیلئے چیلاس کے شہری ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں گے ا س سے قبل منیجنگ ڈائریکٹر سٹی فائر اینڈ سیفٹی سروسز نوشاد علی شانی نے سیف سٹی کی اہمیت اور اس مقصد کیلئے استعمال ہونے والے جدید کیمروں اور اسکے معیار کے حوالے سے بریفنگ دی، انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کے خواہش کو مد نظر رکھتے ہوئے جدید اور معیاری کیمروں کی تنصیف کردی گئی ہیں ہماری کمپنی کی کوشش ہے کہ معیاری اور جدید ٹیکنالوجی کے حامل کیمروں کی تنصیف عمل میں لائے، گلگت بلتستان میں جہاں پر ہم نے کام کیا ہے کوئی شکایت نہیں چونکہ ہمارا مقصد عوام اور علاقے کی خدمت ہے زیادہ پیسوں کیلئے اپنے ضمیر کو کبھی سودا نہیں کیا اور نہ کریں گے ہم نے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کے اعتماد پر پورا اترنے کیلئے معیاری کام کیا ہے انہوں نے کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ کو پائیدار اور دیر پا بنانے کیلئے پہلی مرتبہ جدید ٹیکنالوجی کے حامل فائبر کا استعمال کردیا ہے جوکہ چیلاس محدود پیمانے پر پہلی مرتبہ فائبر پر کام ہوا ہے جوکہ ہمارے کمپنی کو اعزاز حاصل ہے واضح رہے چیلاس کو سیف سٹی پراجیکٹ کی تنصیف کیلئے اپریل 2022 کو کمپنی کے سیفٹی اینڈ سیکورٹی کنسلٹ نے اپنی ٹیکنیکل ٹیم کے ہمراہ چیلاس شہر کا تفصیلی سروے کرکے پراجیکٹ کی تکمیل کیلئے رپورٹ مرتب کی تھی۔ یاد رہے سیف سٹی چیلاس پراجیکٹ کو مکمل کرنے کا اعزاز سٹی فائر اینڈ سیفٹی سروسز گلگت بلتستان کو حاصل ہو اہے جوکہ کمپنی کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں