ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔
اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے صحافیوں کے خلاف تشدد کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔ صدر مملکت نے صحافیوں کے خلاف ہراساں کرنے اور تشدد کے بڑھتے ہوئے رجحان پر گہری تشویش کا اظہار کیا،عارف علوی نے کہا کہ اس طرح کے واقعات عدم برداشت کی ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں ، جمہوریت کے مستقبل کے ساتھ ساتھ اظہار رائے کی آزادی دونوں پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔