دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اہم اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔وائس چیئرمین ایم سی سی آئی
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق مہمند چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خیبر پختون خواہ کے وائس چیئرمین حاجی شعیب خان اکاخیل نے کہا کہ مردان میں چمتار پولیس چوکی پر دستی بم حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پولیس نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے جو قابل فخر ہے انہوں نے کہا کہ کہ قیام امن کیلئے سیکیورٹی اداروں اور پولیس فورس کا کر کردار قابل تحسین ہے دہشت گردوں کی طرف سے اس طرح بزدلانہ حملوں سے قوم کا عزم متزلزل نہیں کیا جا سکتا۔ مہمند چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خیبر پختون خواہ کے وائس چیئرمین حاجی شعیب خان اکاخیل نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالی بم حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اللہ تبارک و تعالی زخمی پولیس نوجوان کو جلد صحتیابی نصیب کرے۔
