بارشوں نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کے تمام تر دعوؤں کی قلعی کھول دی

Spread the love

جہلم (اختر شاہ عارف) پاکستان بھر میں ہونے والی حالیہ بارشوں نے دیگر شہروں کی طرح جہلم کی ضلعی انتظامیہ اور دیگر تمام متعلقہ اداروں کے تمام تر دعوؤں اور نام نہاد ترقی کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔الیکٹرونک میڈیا،پرنٹ میڈیا اور سوشل میڈیا کراچی سمیت پورے ملک میں جو بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی تفصیل بتانے کے ساتھ ساتھ وہاں شہروں اور گاؤں میں پانی کے سیلابی ریلوں کے مناظر کی عکاسی کر رہا ہے وہ پہلے ہی کیا اہل دل پر قیامت ڈھا رہے تھے۔کہ رہی سہی کسر آج صبح جہلم شہر میں ہونے والی بارش نے نکال دی ہے۔شہر بھر میں خصوصاً ڈھوک جمعہ،شاندار چوک،ریلوے روڈ،مدنی محلہ،مشین محلہ نمبر ایک،مشین محلہ نمبر دو،مشین محلہ نمبر تین،محلہ اسلام پورہ، ریسکیو ادارہ1122کے سامنے والی سڑک غرضیکہ پورے کا پوراا جہلم شہر دریا کا منظر پیش کر رہا ہے۔نکاسی کے ناقص نظام کی بدولت سیوریج سسٹم جو ایک عرصے سے بلاک ہو چکاہے۔اب بارش کے پانی کے ساتھ مل کر لوگوں کے گھروں میں داخل ہو رہا ہے۔ذیر نظر مناظر مدنی محلہ اور دیگر متاثرہ علاقوں کے ہیں ۔ جہاں ہمیشہ کی طرح اب بھی بارش کا پانی سیوریج کے گندے پانی کے ساتھ مل کر لوگوں کے گھروں میں داخل ہو رہا ہے۔یہ مسلئہ صرف مدنی محلہ میں ہی نہیں بلکہ پورے شہر میں ہے۔متعلقہ اداروں سے جب سیوریج سسٹم کے بارے میں بات کی گئی۔ تو انہوں نے کہا کہ 1992ءمیں جب سیلاب آیا تھا۔تو اس وقت جہلم شہر کا سارا سیوریج سسٹم ناکارہ اور بلاک ہو گیا تھا اس کے بعد کسی بھی حکومت نے اس مسلئے کی طرف توجہ نہیں دی۔یہی وجہ ہے کہ بارشیں ہوں یا نہ ہوں،سیوریج سسٹم بلاک ہونے کے باعث اکثر گلی محلوں میں نالوں کا گندہ پانی سڑکوں اور گلیوں میں بہتا رہتا ہے جو نہ صرف تعفن کا باعث بنتا ہے ۔بلکہ ہر راہگیر کے لیئے بھی مشکل کا سبب بنتا ہے۔عید الاضحیٰ ختم ہو چکی ہے۔عام گذرگاہوں اور شاہراہوں سے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھائی جا چکی ہیں ۔مگر اندرون محلہ جات اور فلتھ ڈپوؤں پر اب بھی آلائشیں پڑی ہوئی ہیں۔جن کے تعفن سے فضا انتہائی مسموم ہو رہی ہے ۔کاش بلدیہ والے اور دیگر متعلقہ ادارے اپنے اپنے فرائض منصبی ایمانداری اور دیانت داری سے کریں۔تو میرا شہر جہلم اور یہاں کے شہری ان مشکلات کا شکار ہونے سے بچ جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں