کشمیریوں نے حق خودارادیت کیلئے قربانیاں دیں،میاں شہباز شریف

Spread the love

کشمیریوں نے بھارتی ظلم و ستم کے باوجود آزادی کی شمع زندہ رکھا ہوا ہے۔وزیر اعظم

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ یوم شہداء کشمیر، کشمیریوں کی جانب سے اپنے ناقابل تردید اور اقوام متحدہ کی جانب سے منظور کئے گئے حق خود ارادیت کے لئے دی گئی قربانیوں کی یاد دہانی کرواتا ہے ۔ان خیالات کااظہار وزیر اعظم شہباشریف نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا کہ کشمیریوں نے حق خودارادیت کیلئے قربانیاں دیں، یوم شہدائے کشمیر ان قربانیوں کی یاد دہانی کراتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے آزادی حاصل کرنے کی شمع کو کشمیریوں کی نسلوں نے بھارت کی جانب سے مظالم اور ظلم وستم کے باوجود زندہ رکھا ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں