گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے کہاکہ متوقع بارشوں کیوجہ سے ممکنہ طور پر آنے والے سیلابی ریلوں کے خطرات سے بچنے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے عوام کے ساتھ رابطہ مہم کو تیز کردیا

Spread the love

گلگت (پ ر) AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے کہاکہ متوقع بارشوں کیوجہ سے ممکنہ طور پر آنے والے سیلابی ریلوں کے خطرات سے بچنے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے عوام کے ساتھ رابطہ مہم کو تیز کردیا ہے اس مقصد کیلئے برسانی نالوں کے ساتھ متصل آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقلی، نالوں سے خودساختہ تجاوزات کے خاتمے، برساتی پانی کے گزرگاہوں کو ہر طرح سے واگزار کرنے اور تمام تر رکاوٹوں کے ہٹانے کیلئے اقدامات کو تیز کردیا ہے، برمس نالا، کارگاہ نالہ اور جوٹیال سکوار نالے کو بارش کے سیلابی ریلے کے گزرگاہوں کو پہلے ہی صاف کردیا ہے امید ہے کہ متوقع بارشوں کے نتیجے میں کم سے کم نقصانات کا خدشہ ہو۔ یہ باتیں انہوں نے بدھ کے روزبرمس نالے کا تفصیلی دورے کے موقع برمس کے عمائدین کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ محکمہ موسیمیات کے جانب سے موسم کی خرابی اور بارشوں کی پیش گوئی کی ہوئی ہے اور سیلابی ریلوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ممکنہ طور ہونے والے بارشوں سے ہونے والے سیلابی ریلوں سے کم سے کم نقصان ہو، نالوں سے متصل آبادیوں کو متوقع خدشات کے پیش نظر محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔ واضح رہے ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر)اسامہ مجید چیمہ نے تینوں سب دویژنوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز کو ہدایات دیں ہیں کہ وہ اپنے اپنے سب ڈویژن میں حالات پر نظر رکھیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں احسن انداز میں سامنا کیا جاسکے۔ یاد رہے کہ محکمہ موسیمیاتکے جانب سے 14 جولائی سے 17 جولائی تک بارشوں اور سیلابی صورتحال کا خدشہ ظاہر کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں