بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں،محب اللہ خان

Spread the love

قوم کو وطن عزیز کے بہادر سپوت شہید لیفٹیننٹ کرنل لیئق بیگ پر ناز ہے۔صوبائی وزیر زراعت و لائیو اسٹاک خیبر پختون خواہ

پشاور(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق صوبائی وزیر زراعت و لائیو اسٹاک خیبر پختون خواہ محب اللہ خان نے کہا کہ بلوچستان کے علاقے میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید لیفٹیننٹ کرنل لیئق بیگ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں.دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ صوبائی وزیر زراعت و لائیو اسٹاک خیبر پختون خواہ محب اللہ خان نے اپنی تعزیتی بیان میں کہا.کہ اللہ تبارک و تعالی شہید لیفٹینٹ کرنل لیئق بیگ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے انہوں نے مزید کہا کہ دکھ اور غم کے اس گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ شریک ہیں اللہ تبارک و تعالی شہید کی درجات بلند کریں۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں