عمران اور بشریٰ بی بی کی کرپشن کو چھپایا نہیں جا سکتا،مریم اورنگزیب

Spread the love

17 جولائی کو مسلم لیگ ن کی کامیابی اس حقیقت کو مزید پختہ کرے گی۔وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان اور بشری بی بی کی کرپشن مخالفین کو غداری سے لنک کر کے اور چور کا جھوٹا بیانیہ بنا کر چھپ نہیں سکتی۔
اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے جلسوں میں عوامی سمندر کی موجودگی ثبوت ہے کہ عمران صاحب تاریخ کا ایک سیاہ باب بن چکے ہیں،مہنگائی،بے روزگاری،معاشی تباہی ،فتنے، نفرت اور بھوک کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے عوام نے عمران خان کو مسترد کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ عوامی فیصلے کے تحت 11 اپریل کو انقلاب آچکا ہے،کرپشن ، نالائقی نااہلی کی علامت عمران صاحب گھر جاچکے ہیں،17 جولائی کو مسلم لیگ (ن) کی کامیابی اس حقیقت کو مزیدپختہ کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں