پرسٹن بر طانیہ کے ممتاز سماجی سیاسی کاروباری شخصیت اور پی ٹی آئی کے سینئر راہنما میاں محمد عرفان مختصر علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے

Spread the love

پرسٹن (عارف چودھری)

زندگی بنی نوح انسان کے لئے قدرت کا ایک انمول تحفہ ھے جو رب العالمین زندگی عطا کرتا ھے موت کے اختیار کا مالک بھی وہی ھوتا ھے پی ٹی آئ بر طانیہ کے سینئر راہنم اور مشہور کاروباری شخصیت چودھری گل محمد کھٹانہ کے بہت ھی قریبی بھائ جیسے دوست -شہزاد اکرم کے بھائ محمد ارخم کے والد سماجی سیاسی کاروباری شخصیت میاں محمد عرفان مختصر علالت کے باعث پرسٹن میں انتقال کرگئے انکو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں بر طانیہ بھر سے پی ٹی آئ کے راہنماؤں کے علاوہ مقامی کاروباری مزہبی شخصیتوں نے شرکت کی وہ انتہائ شفیق اور دل میں دوسروں کا درد رکھنے والی شخصیت تھے اور پرسٹن میں ایک مشہور کیفے کے مالک تھے انکی اچانک وفات پر پی ٹی آئ کے سینئر راہنماؤں چودھری عمران -شہناز صدیق -سید باسط شاھ مشوانی -ملک عمران خلیل -آصف رشید بٹ -رانا عبدالستار حاجی محمد ریاض -نعیم چوہان -ندیم اصغر – اسلم بھٹہ -ناصر میر سینئر صحافی صدر پریس کلب آف پاکستان چودھری عارف پندھیر -پاکستان لائرز ایسوسی ایشن بر طانیہ کے صدر بیرسٹر امجد ملک سینئر صحافی ملک سہیل انجم یوکے یورپ کی مشہور کاروباری شخصیت چودھری خالد قاسم کھٹانہ -حافظ امجد -م حمد سیلمان -محمد سلیم -تیمور محمد سلیم -میا ں محمآصف -میاں فخر -چودھری عنصر ٹوپہ -نے میاں محمد عرفان کی فیملی اور چودھری گل محمد کھٹانہ سے دلی دکھ و رنج کا اظہار کیا اور کہا کہ مرحوم کے خاندان دوست احباب اور قریبی عزیز واقارب کو صدمہ عظیم برداشت کرنے کی ہمت دے آمین اور دعا کی کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام دے آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں