گلگت (سٹاف رپورٹر) امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کا تین روزہ عزم غدیری تربیتی پروگرام کے اختتامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین امامیہ آرگنائزیشن پاکستان سیدسجاد حسین نقوی نے کہا کہ اسلام کی سربلندی کیلئے ہمیں امت واحدہ کے طور پر مملکت پاکستان کے استحکام کیلئے کام کرنا ہوگا ملک کی سا لمیت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں نہ کریں مسلم دنیا کو آج اتحاد و اتفاق کی سب سے زیادہ ضرورت ہے انہوں نے جشن عید غدیر کے موقع پر تمام مسلم امہ کو مبارک باد پیش بھی پیش کرتے ہوئے جشن عید غدیر کواہم اثاثہ قر ار دیا۔ مقررین نے کہا کہ ہم جشن عید غدیر کے موقع پر اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ ولایت فقیہ کے نظام کو مربوط بنانے کیلئے ہمیں پہلے سے زیادہ خود کو اسلامی سانچے میں ڈھلنا ہوگا کیونکہ ہم ولایت فقیہ نظام میں ہی خو د کومحفوظ سمجھتے ہیں آج کی دنیا میں مسلم امہ مزکورہ نظام میں ہی سب سے زیادہ محفوظ ہیں دنیا میں دو ہی نظام چل رہے ہیں نظام الہیٰ اور نظام شیطان، الحمداللہ ہم سب مسلمان نظام الہیٰ سے ہی منسلک ہیں جسکی کامیابی کیلئے ہمیں ولایت فقیہ پر عمل پیرا ہونا پڑے گا امامیہ آرگنائزیشن کا شروع دن سے اپنے ملک سے وفاداری و علاقے کی استحکام کی قسم کھالی ہے یہی وجہ ہے کہ ہم مملکت پاکستان، اپنا علاقہ اور اسلام کی سربلندی کیلئے ہمیشہ لبیک کہتے ہیں پرگرام سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکریٹری امامیہ آرگنائزیشن پاکستان ڈاکٹر اختر عباس بلوچ، سید ذیشان حسین الحسینی،پروفیسرسجاد رضوی ناظم طلبا امور،نثار حسین ہاشمی مرکزی سیکریٹری سماجیات، انجینئر علی رضا نقوی مرکزی ناظم قومی امور، اور علامہ شیخ غلام عباس وزیری گلگت نے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں مقررین نے اس بات پر زوردیا کہ ہمیں الہی احکامات پر عملدرآمد کیلئے خود عزم غدیری پر ڈھلنا ہوگا انہوں نے کہا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانی کیطرح حضرت امام حسین علیہ السلام نے اسلام اور دین الہی کیلئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دیا، آج دنیا کو حضرت اسماعیل کی قریانی یاد ہے جبکہ حضرت امام حسین کی قربانی دنیا کو یاد نہیں، یہ کیسے ہوسکتا ہے ایک ہی مقصد کیلئے دونوں عظیم الہی شخصیات نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا ہے مقررین نے کہا کہ کربلا کا واقعہ عزم غدیری نہ سمجھنے کی وجہ سے رونماہو ا۔ اسوقت اگر مسلمان عزم غدیر ی کو سمجھتی تو دین اسلام کا بول بالا ہوتا، امامیہ آرگنائزیشن کا مقصد اسوہ شبیری کو عام کرنا ہے اور اس مقصد کے تحت ملک پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانا ہے امامیہ آرگنائزیشن گلگت ریجن مبارک باد کا مستحق ہے کہ انہوں نے گلگت بلتستان میں پہلی مرتبہ عظیم الشان پروگرام کا کامیاب انعقاد کیا ہم تمام پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختون خواہ اور آذاد کشمیر سے آنے والے امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی قائدین گلگت بلتستان آئی او کے برادران کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔اس سے قبل ریجنل ناظم امامیہ آرگنائزیشن پاکستان بردار محمد حسین نے تمام معزز مہانوں کو سرزمین گلگت بلتستان آمد پر خوش آمدید کہا اور پروگرام میں شرکت پر انہیں خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے ریجنل کابینہ کی جانب سے اب تک کی کاروائیوں کے سلسلے میں آگاہ کیا اور انہیں سالانہ کارکردگی بارے بھی تفصیلات بتائی،باب العلم برمس میں منعقدہ عزم غدیری پروگرام میں مناقبت، نعت، حمد اورقصیدے بھی پڑھے گئے واضح رہے کہ گلگت برمس کا بلند بالا مقام باب العلم میں منعقدہ تین روزہ تربیتی پروگرام میں ملک کے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت کے دیگرضلاع سے آئے ہوئے امامیہ آرگنائزیشن کے صدور اور کابینہ نے شرکت کی۔ عزم غدیری تربیتی پروگرام کا مقصد ملک کے چاروں صوبوں، آذاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے امامیہ برادران کو متحد کرنا تھا، پروگرام کا انعقاد ریجنل امامیہ آرگنائزیشن گلگت نے کی تھی۔ ریجنل ناظم برادر محمد حسین اور کابینہ کی شب و روز محنت اورکوششوں سے پروگرام کا کامیاب انعقاد ہوا۔ گلگت میں منعقد ہونے والے آل پاکستان امامیہ آرگنائزیشن کا تربیتی ورکشاپ گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ترتیب دیا گیا تھا، مزکورہ پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان علامہ سید راحت حسین الحینی نے اہم کردار ادا کیا۔
