جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم ضمنی انتخابات میں کامیابی پر پاکستان تحریک انصاف کی ضلعی قیادت نے مرکزی دفتر میں یوم تشکر کی تقریب کا انعقاد کیا، اس عظیم کامیابی پر ہم قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کی ضلعی قیادت نے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی شاندار کامیابی پر کارکنوں اور دوستوں کے اعزاز میں پروقار سادہ تقریب کا انعقاد کیا، اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری فراز حسین نے کہا کہ عمران خان کی بات، پاکستانی عوام کے دلوں کی آواز ہے، انہوں نے کہا کہ ملک کی سیاست اب صحیح معنوں میں عوام کے پاس آئی ہے،اب ملکی مفادات کے فیصلے خفیہ مقامات سے نہیں بلکہ پاکستان کے غیور عوام نے کرنے ہیں، ہم پولنگ اسٹیشنز پر ڈیوٹیاں سرانجام دینے والے کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے دھاندلی کے تمام منصوبے ناکام بنادیئے، چوہدری فراز حسین نے کہا کہ اگلے چند دنوں میں ملکی سیاست میں بڑی تبدیلیاں رونما ہونے والی ہیں، جو ملک اور عوام کے مفاد میں ہوں گی۔ ان ضمنی انتخابات کے نتائج سے ثابت ہو گیا ہے کہ پی ٹی آئی ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب کے ضمنی انتخابات کے نتائج میں پی ٹی آئی کی واضح اکثر یت کیساتھ کامیابی سے جہاں مسلم لیگی حلقوں کو مایوس ہونا پڑا وہیں سرکاری افسران کی اکڑی ہوئی گردنوں میں بھی تھوڑا سا خم پیدا ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں،ایک دو ماہ قبل پنجاب حکومت کی آشیر باد سے جہلم کے مختلف سرکاری عہدوں پر تعینات ہونیوالے افسران کی عوامی سطح پر شان وشوکت بڑی نرالی دکھائی دے رہی تھی اور انکا پی ٹی آئی رہنماؤں منتخب نمائندوں کے ساتھ ساتھ عوامی سطح پر بھی رویہ انتہائی متکبرانہ تھا اس سے عوام میں بھی سخت مایوسی اور پریشانی پائی جاتی تھی اب چونکہ صوبہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگی امید واروں کو شکست اور پی ٹی آئی امیدواروں کی اکثریت کے ساتھ کامیابی کے بعد صوبہ پنجاب میں تمام تر انتظامی ڈھانچہ تبدیل ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں تو ایسے تبدیل شدہ سیاسی منظر نامہ کی روشنی میں حالیہ مہینوں میں تعینات ہونے والے افسران کے ماحول میں بھی خطرے کی گھنٹیاں بجنا شروع ہوگئی ہیں اور عوام کے ساتھ متکبرانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران تبدیلی کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی اور محفوظ اور من پسند ضلع میں تعینات ہونے کیلئے اڑان بھرنے کی حکمت عملی کیلئے مصروف عمل ہو چکے ہیں۔ضمنی انتخابات نے پی ٹی آئی کے کارکنان اور تنظیمی عہد یداران کے اندر خوشی ومسرت کے ساتھ ساتھ نیا جوش و ولولہ پیدا کر دکھا یا، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق ناظم چوہدری فوق شیربازنے کہا کہ پی ٹی آئی کے کامیاب ہونے والے امیدوار مبارکبا د کے مستحق ہیں، انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدوار چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیانیے پر کامیاب ہوئے ہیں، ضلع جہلم میں مسلم لیگ ن کے عوامی سیاسی حلقوں میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی کامیابی کو غیر متوقع قرار دیا جارہا ہے۔ کیونکہ مسلم لیگ ن کے کارکنان اور قائدین صوبہ پنجاب میں اپنے آپ کو نا قابل تسخیر سمجھ بیٹھے تھے17 جولائی کے انتخابی نتائج نے مسلم لیگ ن کی قیادت اور کارکنوں کو حیرت زدہ کر کے رکھ دیااور سوشل میڈ یا فیس بک کے ذریعے ایک دوسرے سے سبقت لے جا نے کی مہم کو بام عروج تک پہنچانے کی کو ششیں کرنے والے پی ٹی آئی کے امیدواروں کی بالخصوص لاہور کے حلقوں میں اپنی شکست کا سن کر(ن) لیگ والے سکتے میں آ کر خاموشی اختیار کر گئے اور (ن) لیگ کے جہاں کہیں بھی سیاسی کیمپ قائم تھے وہاں کارکنان کی آمدورفت اور سرگرمیاں یکدم ”ٹھنڈی ہوکر رہ گئیں۔
