تعلیم کے بغیر ملک و قوم کی ترقی ناممکن ہے۔سماجی کارکن و موٹیویشنل اسپیکر
کراچی(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق معروف سماجی کارکن و موٹیویشنل اسپیکر سیدہ علیشہ قمر نے کہا کہ مرد و خواتین کیلئے تعلیم کا حصول بہت اہم اور ضروری ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر ملک و قوم کی ترقی اور عوام کی خوشحالی ناممکن ہے تعلیم واحد راستہ ہے جو انسان کو اندھیروں سے نکال دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم وقت کی اشد ضرورت ہے تعلیم کے بہتری کیلئے اہم سب کو کردار ادا کرنا چاہیے۔تعلیم کی محرومی کا خاتمہ اور تعلیم کو عام کرنا اور تعلیم کے حوالے سے لوگوں کو آگاہ کرنا ہم سب کا فرض اور اہم ذمہ داری ہے۔ معروف سماجی کارکن و موٹیویشنل اسپیکر سیدہ علیشہ قمر نے گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ والدین کو چاہئے کہ اپنے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے پر بھرپور توجہ دیں تا کہ کوئی بھی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہ سکے اور ہر بچہ اعلی سے اعلی تعلیم حاصل کر سکے اور ملک و قوم کیلئے کچھ کر سکے۔ انہوں نے مذید کہا کہ حکومت وقت کو بھی چاہئے کہ تعلیم کی بہتری کیلئے اہم اقدامات کریں تا کہ شعبہ تعلیم بہتر سے بہتر ہو سکے۔
