گلگت کیپٹن(ر) اریب احمد مختار نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے ضلعی انتظامیہ متعلقہ اداروں کوشاں ہیں

Spread the love

گلگت (پ ر)اسسٹنٹ کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی’ گلگت کیپٹن(ر) اریب احمد مختار نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے ضلعی انتظامیہ متعلقہ اداروں کوشاں ہیں رات گئے بارشوں سے آنے والے سیلابی ریلے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے البتہ راستوں، واٹر چینلز اور فصلوں کو نقصان ہوا ہے رہائشی مکانات میں سیلابی پانی نے متاثر کیا ہے ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں نقصانات کا رپورٹنگ کررہی ہیں امید ہے ایک دودن میں مکمل رپورٹ ملے گی یہ باتیں انہوں نے اتوار کے روز میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی اور ریسکیو 1122 کے ہمراہ، نلتر، جوتل، ہینزل ہرپون، اور سکار کوئی میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے کاموں میں مصروف عمل ہے ان شاء اللہ جلد بحالی کے کام مکمل ہوں گے انکا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر گلگت کے خصوصی ہدایات کی روشنی میں مجسٹریٹس اور پٹواریوں پر مشتمل ٹیمیں متاترہ جگہوں پر موجود ہیں، اور بحالی کے کاموں میں کمیونٹی کے مصروف ہیں۔ ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر)اریب احمد مختار نے گلگت کے مضافات اور نالوں سے متصل رہائیشوں سے کہا ہے کہ وہ محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں موسم کی غیر یقینی صورتحال کے باعث طوفانی بارشوں کا خدشہ بدستور موجود ہے لہذا ممکنہ باشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال کاشدید خطرہ ہے گزشتہ رات شدید بارشوں کی کیوجہ گلگت کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہوچکا ہے اس لئے ضلعی انتظامیہ آپ حضرات سے گزارش کرتی ہے کہ کسی بھی ممکنہ خطرے کے پیش نظر اے سی آفس میں قائم الفا کنٹرول نمبر 05811_ 920724 پر اطلاع کریں تاکہ فوری طور پر امدادی کاروائیوں کیلئے مجسٹریٹس پر مشتمل ٹیمیں متاثرہ علاقوں کیلئے روانہ ہوسکیں انہوں نے مقامی و غیر مقامی سیاحوں سے کہا کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں تاکہ کسی مشکل کا سامنا نہ ہو اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ عوام کیجانب فوری اطلاع متاثرہ خاندانوں کو محفوظ مقامات تک پہنچانیمیں مدد مل دے سکتی ہے۔ ضلعی انتظامیہ سیلابی صورتحال سے متاثرہ خاندانوں کیساتھ ہے اور بحالی کیلئے ہماری ٹیموں کیساتھ متعلقہ ادارے ریسکیو 1122, اور GB DMA پیش پیش ہے۔ آپ کی خدمت ہی ضلعی انتظامیہ کا نصب العین ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں