جہلم فورم جہلم برانچ کی طرف سے ڈاکٹر نعیم بیگ،ڈاکٹر ہما نعیم بیگ اور ان کے اہل خانہ کے اعزاز میں عشائیہ

Spread the love

جہلم(اختر شاہ عارف) گزشتہ دنوں جہلم فورم جہلم برانچ کی طرف سے ڈاکٹر نعیم بیگ ،ڈاکٹر ہما نعیم بیگ،ان کے بچوں اور ان کی ٹیم کے اعزاز میں ایک پر تکلف عشائیہ دیا گیا ۔ڈاکٹر نعیم بیگ،ڈاکٹر ہما نعیم بیگ اور ان کے اہلِ خانہ حال ہی میں یو کے سے تشریف لائے تھے۔اس عشائیہ کا اہتمام چوہدری غلام احمد زمرد کے فارم ہاؤس پر کیا گیا تھا ۔۔اس عشائیہ میں ڈاکٹر عصمت جاوید ،سید طاہر محمود شاہ ایڈوکیٹ ،سیدہ شاہدہ شاہ ،طاہر برلاس،رفعت کیانی،فرشاد کیانی،سید اختر علی شاہ ، پروفیسر راجہ عبدالرحمان جنجوعہ اور جہلم فورم کے دیگر چیدہ چیدہ عہدیداران و ممبران نے شرکت کی ۔ڈاکٹر نعیم بیگ ،ڈاکٹر ہما نعیم بیگ اور ان کے اہلِ خانہ کا فارم ہاؤس پہنچنے پر ڈاکٹر عصمت جاوید ،سیدہ شاہدہ شاہ ،چوہدری غلام احمد زمرد ،فرشاد کیانی،رفعت کیانی،طاہر برلاس سمیت جہلم فورم کے تمام عہدیداران و ممبران نے بھرپور طریقے سے ان کا استقبال کیا۔ بعد ازاں ڈاکٹر نعیم بیگ،ڈاکٹر ہما نعیم بیگ ،سیدہ شاہدہ شاہ ،ڈاکٹر عصمت جاوید ،سید طاہر شاہ ایڈوکیٹ اور چوہدری غلام احمد زمرد نے خطاب کرتے ہوئے اپنی اپنی تنظیموں کی سماجی خدمات کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی ۔اور مستقبل قریب میں اپنے فلاحی منصوبوں کے حوالے سے بھی تفصیل سے روشنی ڈالی ۔اس کے بعد تمام شرکاء کو ایک پرتکلف عشائیہ دیا گیا ۔جس کی میزبانی چوہدری غلام احمد زمرد نے کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں