المیثم ٹرسٹ بلتستان کے زیر اہتمام 25 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب کامیابی سے اختتام پزیر

Spread the love

گلگت (مظہر مغل سے ) مبارک ہو تم کو یہ شادی تمہاری
سدا خوش رہو تم دعا ہے ہماری

25 جوڑے شادی کی بندھن میں بندھ گٸے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز
المیثم ٹرسٹ بلتستان کے زیر اہتمام 25 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب کامیابی سے اختتام پزیر ہوگئی اس خوبصورت تقریب میں المیثم ٹرسٹ کے زمہ داران ، علما کرام ، دلہا، دلہن کے عزیز و اقربا سمیت کٸی سماجی ورکروں نے شرکت کی۔ المیثم ٹرسٹ کی جانب سے تمام باراتیوں اور مخیر حضرات و کارکنوں کو کھانا کھلانے کے بعد تمام بیٹیوں کو خوبصورت گفٹ پیکج دیے گیے اور رات گئے اپنے گھروں کو روانہ کردئے گئے ۔
خوشیوں بھری تقریب اور شادیاں نیک دل مخیر حضرات نے مالی طور پر تعاون کیا۔ اجتماعی شادی کے دلہنوں کے والدین نے المیثم ٹرسٹ کے اس نیک عمل پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ ہم ٹرسٹ کے ذمہ داران کا جتنا شکریہ ادا کریں کم ہے کہ انہوں نے مہنگائی کے اس پر آشوب دور میں اللہ کی رضا کیلئے مستحق اور کم آمدنی والے والدین کے بیٹیوں کے سروں پر ہاتھ رکھا اور آج تمام تر ضرورت کے سامان کیساتھ انہیں علمائے کرام کی بڑی تعداد کی موجودگی میں پیا کے گھروں کو سدھار دئے ہم اور ہماری بیٹیاں زندگی بھر دعائیں دیں گے بعدازاں المیثم ٹرسٹ کے چئیر میں نے نام نہ بتانے کی شرط پر اردو گلوبل یو کے سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ہم اور ہمارے ادارے کیساتھ مالی تعاون کرنےوالے شخصیات خالصتا” اللہ پاک کی رضا کیلئے اس نیک کام کو سرانجام دیتے ہیں جہیز کی لعنت کی وجہ سے بچیاں والدین کے گھر عمر گزار دیتی ہیں اور اور انکے سروں پر چاندی نکل آتی ہے ہم نے محسوس کیا کہ اگر ہم تھوڑا کو کوشش کریں تو اس اہم مسئلے کو حل کرسکتے ہیں یوں اللہ کا نام لیکر کام شروع کیا ۔الحمداللہ المیثم بلتستان ٹرسٹ کے بینر تلے یہ چھوتی مرتبہ اجتماعی شادیوں کی تقریب ہے ہم اللہ پاک کا جتنا بھی شکریہ ادا کریں کم ہے اور اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ اس خوبصورت تقریب کو کامیاب کرانے والوں اور تقریب میں شرکت کرنے والوں، مالی تعاون کرنے والے مخیر حضرات اور بلخصوص المیثم ٹرسٹ کے مسٸولین کی توفیقات خیر میں اضافہ فرماۓ اور انہیں طول عمر عطا فرماۓ۔ یاد رہے کہ
شادی کے بندھن میں بندھنے والے تمام جوڑوں اور ان کے عزیز و اقربا کو شادی مبارک اور نیک تمناٸیں کیساتھ ڈھیر ساری۔دعاوں کے ساتھ رخصت کیا گیا ۔ اجتماعی شادیوں کا یہ سلسلہ گلگت بلتستان میں مختلف سماجی تنظیمیں کے تعاون سے کامیابی سے جاری و ساری ہے جوکہ پورے ملک کیلئے ایک روشن مثال ہے اگر تھوڑی بہت کوشش کی جائےتو ملک بھر میں ایسے تقاریب منعقد کرسکتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں