وسیلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن اور جھلم فورم کے زیر انتظام ایک اور مثالی کام

Spread the love

جامعہ صدیقیہ قادریہ مدنی مسجد ڈومیلی (سوہاوہ) جہاں کا زیر زمین پانی کڑوا ہونے کی وجہ سے پینے کے قابل نہیں تھا جس کی وجہ سے نمازی اور مدرسہ کے بچے مشکلات کا شکار تھے یہاں وسیلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن اور جھلم فورم کے زیر انتظام ایک آر او یونٹ (پانی کو پینے کے قابل بنانے والا)لگا دیا گیا ھے جس کے لئے یوکے کی ایک فیملی نے فنڈ دیا ہےاس موقع پر مدنی مسجد ڈومیلی کے خطیب جناب قاری محمد اسحاق فاروقی صاحب نے اس فنڈ کی فراہمی کے لیے علی اختر مرحوم uk ککرالہ تحصیل سوہاوہ کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی ۔اس موقع پر جہلم فورم اور وسیلہ ویلفئیر فاؤنڈیشن کی طرف سے چوہدری عابد حسین وائس چیئرمین ویلفئیر پراجیکٹس اور ارباب عقیل ارشد نے شرکت کی ۔
آئیے آپ بھی صدقہ آب پراجیکٹ کے تحت پانی کا صدقہ کریں ۔برائے رابطہ 923005489875.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں