کمشنر کراچی نے دفعہ 144 کے نفاذ سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
کراچی(نمائندہ رخسار بٹ)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق شہر قائد میں شہریوں کے ساحل پر نہانے اور ماہی گیروں کے سمندر میں جانے پر6 دن کیلئے پابندی عائد کردی گئی۔ کمشنر کراچی نے دفعہ 144 کے نفاذ سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ساحل پرنہانے اور ماہی گیروں کیسمندر میں جانیپر پابندی عائد کردی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ سمندرمیں طغیانی کیپیش نظرپابندی6دن تک عائد رہے گی ، کمشنرکراچی کا کہنا ہے کہ شہری ساحل پرجانے سے گریز اورپابندی پرعمل کریں۔واضح رہے کہ کراچی میں دو روز سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ، شہر میں اب تک 200 ملی لیٹر پر بارش ہوسکی ، جس کے باعث ہر طرف سیلابی صورتحال ہے۔ساحلی پٹی پرواقع ماہی گیروں کی بستیاں آفت زدہ قرار دے دی گئیں ہیں، ابراہیم حیدری ،دھڑی گوٹھ، چشمہ گوٹھ میں پانی داخل ہوگیا۔مقامی ماہی گیر کا کہنا ہے کہ مسلسل برسات سے سمندر میں پانی کی سطح بلند ہے، طغیانی کے باعث کئی روزسے شکارپرنہ جاسکے، فاقوں پر مجبور ہیں
