گرفتار ملزمان کا تعلق ضلع دیر اور پشاور کے مختلف علاقوں سے ہے جو کرنسی اور اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
پشاور (کرائم رپورٹ)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق تھانہ متنی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کے دوران جعلی کرنسی اور اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کا تعلق ضلع دیر اور پشاور کے مختلف علاقوں سے ہے جو جعلی کرنسی اور اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران جعلی کرنسی اور اسلحہ سمگل کرنے میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے جن کے قبضہ سے ڈیڑھ لاکھ روپے جعلی کرنسی سمیت 7 عدد پستول، ایک عدد رائفل اور ساڑھے تین ہزار مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، متنی پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں جن سے دوران تفتیش اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے.تفصیلات کے مطابق تھانہ متنی پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کسی بھی وقت جعلی کرنسی اور اسلحہ سمگل کرنے کوشش کی جائے گی جس پر ایس ایچ او تھانہ متنی ارباب نعیم حیدر نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کی شناخت حبیب ولد محب گل، شاہ زیب ولد اورنگزیب اور جنید ولد فقیر خان کے ناموں سے ہوئی ہے جن کا تعلق ضلع دیر اور پشاور کے مختلف علاقوں سے ہے، تینوں ملزمان کا تعلق منظم جرائم پیشہ گروہ سے ہے، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران جعلی کرنسی اور اسلحہ سمگلنگ کا اعتراف کیا ہے جن کے قبضہ سے ڈیڑھ لاکھ روپے جعلی کرنسی سمیت 7 عدد پستول، ایک عدد رائفل اور ساڑھے تین ہزار مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے ہیں جن کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے.
