بھتہ خور گروہ کی دیدہ دلیری مین بازار کے تاجر سے 30 لاکھ روپے بھتے کا مطالبہ

Spread the love

وزیرآباد -(طارق ملک بیورو چیف )بھتہ خور گروہ کی دیدہ دلیری مین بازار کے تاجر سے 30 لاکھ روپے بھتے کا مطالبہ عدم ادائیگی پر قتل کی دھمکی. تفصیلات کے مطابق ممتاز مسلم لیگی راہنماء کرنل ریٹائرڈ وقار انور شیخ اپنے کزنز کے ساتھ مین بازار وزیرآباد میں کپڑے کی تجارت کرتے ھیں اور وسیع کاروبار کی بنا پر دوبرانچیں قائم کر رکھی ھیں گزشتہ روز وقار انور شیخ کے کزن شیخ عبدالوہاب صبح دکان کھولنے آئے تو دکان کے شٹر میں گولی کے فائر سے سوراخ کا نشان تھا انہوں نے تالہ کھول کر شٹر اٹھایا تو کاونٹر پر گولی لگی ہوئی تھی اور ساتھ ایک لیٹر پڑا تھا جس پر تحریر ھے کہ فوری طور پر 30 لاکھ روپے دے دو ورنہ تمھیں گولی مار کر قتل کر دیا جائیگا. تاجر شیخ عبدالوہاب نے تھانہ سٹی وزیرآباد میں اندراج مقدمہ کے لئے درخواست گزاری ھے کہ ھم شریف کاروباری فیملی سے تعلق رکھتے ہیں ہماری کسی سے ذاتی دشمنی یا عناد نہیں یہ سراسر غنڈہ عناصر کی جانب سے بھتہ خوری کا معاملہ ہے. مرکزی تنظیم تاجران نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ھے کہ تاجروں اور شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے لئے پولیس گشت کا نظام موثر بنایا جائے اور سماج دشمن عناصر کا سراغ لگا کر ان کا قلع قمع کیا جائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں