گلگت (پ ر) AC / ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے کہا کہ کہ یکم محرم الحرام سے لیکر 13 محرم الحرام تک سخت سکیورٹی انتظامات کئے جائیں گے، محرم الحرام میں بجلی، پانی، صفائی اوردیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے متعلقہ ادارے عملی اقدامات کریں گے، جلوسوں کے راستوں کو کلیئر کیاجائے، رات کے اوقات میں روڈ کے دنوں اطراف میں لگے سٹریٹ لائٹس بحال کیا جائے، کوہلوں کی صفائی یقینی بنائی جائے، اور آوارہ کتوں کی تلفی کیلئے اقدامات تیز کئے جائیں، روڈ کے مختلف حصوں کو مرمت کی غرض سے کھودائی کی گئی ہے انہیں فوری طور پر مکمل کرکے بند کردئے جائیں، مجسٹریٹس حضرات امن و آمان یقینی بنانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ الرٹ ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز لائن ڈیپارٹمنٹ کے آفیسران کیساتھ ایک مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے تمام محکموں کے آفیسران ذمہداری کے ساتھ اپنے حصے کا کام مکمل کریں گے۔ اس موقع پر محکمہ برقیات کے SDO نے محرم الحرام کے کے دوران بجلی کی ترسیل یقینی بنانے اور شہرکے سڑکوں بالخصوص جلوس کے گزرگاہوں کے کو سٹریٹ لائٹس کے ذریعے روشن کیاجائے گا، امام بارگاہوں اور مساجد کیلئے بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، محکمہ روڈ مینٹننس کے ڈویلپمنٹ آفیسر نے یقین دلایا کہ مجالس شروع ہونے سے قبل جہاں جہاں روڈ کی کھودائی ہوئی ہے فوری طور پر مرمتی کام کرکے بند کردیا جائے گا انہوں نے کہا کہ محکمہ برقیات، روڈ منیٹینس، ضلع کونسل، بلد یہ عظمیٰ گلگت، مشترکہ میکنزم کے ذریعے محرم الحرام کے دوران بہترین خدمات سرانجام دیں گے، مناور، سکوار، جوٹیال بالا پائن، خومر، سونی کوٹ، قزلباش محلہ، نگرل حیدری محلہ، نگرل بالا، برمس، مجینی محلہ، بلتی امام بارگاہ، ہسپتال کالونی، امپھری، تھوپچار، بسین پائن، بسین کھاری نجم الحسن ہاوس تا امام بارگاہ حسینی محلہ، کونو داس، نومل، نلتر سے لیکر ہنزل، بارگو شروٹ تک محرم الحرام کے جلوس، وعزاداری اور ماتمی دستوں کی حفاظتی اقدامات کیساتھ دیگر سہولیات فراہم کریں گے۔ جمعہ کے روز منعقدہ اجلاس میں، تحصیلدار، سیکٹر مجسٹریٹس، محکمہ برقیات، محکمہ واسا، محکمہ روڈ منیٹینس، ضلع کونسل گلگت اور بلدیہ عظمیٰ کے آفیسران شریک ہوئے۔
