
جہلم (عزیز اللہ بٹ کی رپورٹ)کالا دیو مسجد میں جمعہ کی نماز کے دوران نمازیوں پر مسجد کی دیوار گر گئی جس کے باعث 20 نمازی ملبے تلے دب کر زخمی اور تین نمازی شہید ہو گیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کالا دیو خانقاہ سلطانیہ پیروں والی مسجد کی حالیہ ہونے والی بارش کے باعث نمازِ جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار سے باندھا گیا ترپال بارشی پانی جمع ہونے کی وجہ سے وزنی ہو گیا جس کے باعث مسجد کی دیوار گر گئی جس سے نمازی ملبے تلے دب گیے ملبے تلے دب کر 20 نمازی زخمی اور تین نمازی جن میں حسن جہانگیر ولد جہانگیر، محمد حماد ولد محمد عالم،ضیاءولد ریاض احمد شہید ہوگیے ہیں۔ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے فوری ریسکیو آپریش کرتے ہوئے ملبے تلے دبے زخمی افراد اور جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی ڈیڈ باڈیز کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر جہلم منتقل کر دیا ہے۔ اہل علاقہ غم سے نڈھال ہے ہر آنکھ اشکبار تھی۔
