گلگت (مظہر مغل سے) محرم الحرام کے دوران تمام پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ہیں۔ سابقہ سالوں کی نسبت اس سال محرم الحرام کے دوران بہتر ماحول ہے۔ یہ سب مختلف سٹیک ہولڈرز کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ اگر کہیں کوئی چنگاری اٹھے تو آگ پکڑنے سے پہلے اُسے بجھاو۔ پولیس لیزان کمیٹی کے ممبران و معززین اور جلوس کے منتظمین سے قریبی تعلق قائم کرو۔ آج ہم محنت سے فرائض ادا کریں گے تو ہماری نسلیں سکون سے رہیں گے۔ پوری فورس اپنی ڈیوٹی ایسے ادا کرے کہ کہ کوئی پچھتاوا یا افسوس نہ رہے۔ ان خیالات کا اظہار انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان محمد سعید وزیر نے پولیس ہیڈ کوارٹرز میں محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے دوران کیا۔ آئی جی پی گلگت بلتستان نے کہا کہ پر امن اور خوشگوار ماحول کے دوران بھی سماج دشمن اور شر پسند عناصر کی طرف سے دہشتگردی کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔ اس لئے انٹری ایگزٹ پوائنٹس اور ناکوں کے دوران الرٹ رہیں۔ ہوٹل آئی پر خصوصی توجہ دیں۔ سیف سٹی کے تحت شہر میں نسب کیمروں کو فعال بنائے جائیں۔ جلوس کے راستوں پر لائٹس کی تنصیب کو یقینی بنائیں۔ایمبولینس وغیرہ کو جلوس کے دوران خصوصی سکیورٹی پاس فراہم کئے جائیں۔ جلوس کے روٹس کی بروقت کلیرنس کرائی جائے اور محرم الحرام کے دوران ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے. لاؤڈ سپیکر ایکٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے. سول سوسائٹی کے ممبران و معززین اور شرفاء سے وقتاً فوقتاً میٹنگ کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایلیٹ فورس اور سپیشل پروٹیکشن یونٹ کو ریزرو رکھا جائے جبکہ ARP اور QRF کی خدمات ان اضلاع کو دی جائے جہاں ان کی ضرورت ہو۔ آئی جی پی محمد سعید وزیر نے مزید کہا کہ امن و امان کو برقرار رکھنے کی بنیادی زمہ داری پولیس کی ہے لہذا آپ اپنی اس ذمہ داری کے احساس کو دل و دماغ میں لیکر محرم الحرام کے دوران ڈیوٹی ادا کریں۔ ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کو بروقت اور معیاری کھانا پہنچا دیا جائے۔ محمد سعید وزیر نے آخر میں کہا کہ مقامی انتظامیہ اور دیگر لاء انفورسنگ اداروں کے ساتھ ریلیشن شپ کو مزید بہتر بنایا جائے.اس سے پہلے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت رینج فرمان علی نے اجلاس کے شرکاء کو محرم الحرام کی سکیورٹی کے حوالے سے ہدایات دیئے۔ ضلع گلگت کے ایس ایس پی شہباز الہی نے اجلاس کے دوران سکیورٹی پلان کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع گلگت کو سکیورٹی کے حوالے سے (5) پانچ سیکٹرز میں تقسیم کر کے نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ گلگت شہر اور مضافات میں 170 مقامات پر مجالس ہونگیں، جن کی سکیورٹی کی لئے 1032 اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ محرم الحرام کے دوران آرمی کے 250 جوان stand by رہیں گے, رینجرز کے 300 اہلکار، جی بی سکاؤٹس کے بھی 300 اور ایف سی کے 200 اہلکاروں کی خدمات کی بھی دستاب ہونگیں۔ ایس ایس پی نے مزید کہا کہ ضلع گلگت میں ہونے والی مجالس کے 19 مقامات کو حساس اور 12 مقامات کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجالس اور جلوسوں کے دوران ٹریفک کیلئے الگ سے پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ یوم عاشورہ کے لیے الگ سے سیکورٹی پلان ترتیب دیا جا رہا ہے۔ اطلاعات کی بروقت وصولیابی اور ترسیل کیلئے کنٹرول روم, سیل فون، وٹس ایپ, واکی ٹاکی وغیرہ کو استعمال میں لایا جا رہا ہے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان محمد میر وزیر نے بریفنگ کے اختتام پر سکیورٹی پلان کے حوالے سے بعض ہدایات دی۔ اجلاس میں ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز , ٹریفک پولیس, ARP کے ذمہ داران سمیت دیگر آفیسران شریک تھے۔ اس کے علاوہ DIG گلگت رینج فرمان علی، ڈی آئی جی کرائمز سلطان فیصل، اے آئی جی تنویر الحسن، اے آئی جی محمد جمیل، اے آئی جی لاجسٹکس جہانگیر حسین, اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ طاہرہ یعسوب, ایس ایس پی آفتاب عالم سمیت دیگر متعلقہ آفسران نے شرکت کی۔
