الحمدللہ ۔وسیلہ ویلفئیر فاؤنڈیشن اور جہلم فورم کے “صدقہِ آب پروگرام” کے تحت تحصیل دینہ کے انتہائی پسماندہ پہاڑی علاقے،” بڈھن میرا ” گاؤں میں مسجد اور آبادی کے لئے پینے کے پانی کی سکیم مکمل کر لی گئی ہے ۔

اہلیان دیہہ گاؤں میں زیر زمین پانی نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار تھے اور پینے کا پانی گاؤں سے ایک کلومیٹر کے فاصلے سے لانے پر مجبور تھے مسجد میں نمازی وضو کے پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے پریشان تھے وسیلہ ویلفئیر فاؤنڈیشن اور جہلم فورم سے رابطہ کرنے پر علاقے کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد گاؤں سے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ڈیم کے پانی کو مسجد تک پہنچانے کا فیصلہ کیا گیا اس سکیم کو انجنئیر حاجی صفدر علی صاحب نے ڈیزائن کیا ہے اہلیان دیہہ نے اس سکیم میں انتہائی جوش اور جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک کلومیٹر تک پائپ لائن کو بچھانے کے لئے کھدائی کا کام اپنی مدد آپ کے تحت مکمل کیا ہے اب الحمدللہ پانی گاؤں کی مسجد تک پہنچا دیا گیا ہے اسی دوران اہلیان دیہہ نے پانی دستیاب ہونے پر باہمی مشاورت سے قدیم مسجد کو شہید کر کے اس کی تعمیر نو کے کام کا بھی آغاز کر دیا ہے اس منصوبے کے تحت بہترین کوالٹی کا ہائی پریشر پائپ، موٹر بمعہ بجلی کی تار، ٹینکی اور متعلقہ سامان مہیا کیا گیا ہے اس منصوبے کے لئے فنڈز عاکف ایمن (ترکی) کے ایصالِ ثواب کے لئے مہیا کئے گئے ہیں ہم اللّٰہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہیں کہ اپنے حبیب حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خصوصی فیضان کرم سے اس صدقہ جاریہ کو قبول فرمائے آمین
