بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ کی امدادی کارروائیاں جاری

Spread the love

ہیلی کاپٹرز نے 16,995 پاؤنڈ سے زائد امدادی سامان سیلاب سے متاثرہ علاقوں تک پہنچایا۔

اسلام آ باد(نمائندہ ذیشان نجم خان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ کی امدادی کارروائیاں جاری، ہیلی کاپٹرز نے 16,995 پاؤنڈ سے زائد امدادی سامان سیلاب سے متاثرہ علاقوں تک پہنچایا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق امدادی سامان میں آٹا، گھی، چینی، دالیں، چائے اور ادویات شامل، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو  نے کہا  ہے کہ نامساعد موسمی حالات کے باوجود پاک فضائیہ کے اہلکار متاثرہ افراد کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کرنے کے لیے انتھک جدوجہد کر رہے ہیں،پاک فضائیہ کے متعلقہ شعبے بلوچستان کے سیلاب  زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے لیے ھر ممکن کوشش کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں