افواج پاکستان کے عظیم افسران کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہے۔ڈاکٹر ذیشان نجم خان

Spread the love

اللہ تبارک و تعالی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید افسران کی مغفرت نصیب فرمائے۔صدر انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن

ملتان(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے کہا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، میجر جنرل امجد اور دیگر اعلی افسران کی شہادت پر اظہار افسوس و اظہار تعزیت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے ہمیشہ وطن عزیز کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں جنہیں فراموش نہیں کیا جا سکتا انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کی قربانیوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہیں.انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید افواج پاکستان کے عظیم اور بہادر افسران کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے انہوں نے مزید کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم شہدا کیے لواحقین کے ساتھ ہیں اللہ تبارک و تعالی شہدا کے درجات بلند کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں