وزیر اعلی خیبر پختون خواہ محمود خان وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔مسافر
پشاور(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پشاور ائرپورٹ میں سے اے سٹاف اور پسینجر کے درمیان سخت لڑائی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پشاور باچا خان ایئرپورٹ میں پیسیینجر اور ایئرپورٹ عملے کے درمیان سخت لڑائی ہوئی حج سے انے والے لوگوں کیلئے جو گھر سے لینے کیلئے فیملیز آئی تھی۔ ایئرپورٹ سی اے سٹاف اور اے ایس ایف والوں کی طرف سے بہت مارا گیا سی اے سٹاف نے لوگوں کے کپڑے تک پھاڑدیے اور بے رہمی سے مارا لیکن صوبائی حکومت نے ابھی تک کوئی ایکشن نہیں لیا جو قابل افسوس ہے۔ پشاور ائرپورٹ کی بدترین صورتحال پر بھی حکومت وقت تماشائی بنی ہوئی ہے جو وزرات داخلہ کیلئے سوالیہ نشان ہے۔مسافروں نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا کے ساتھ اخباری بیان میں کہا کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور وزیر اعلی خیبر پختون خواہ سے پرزور مطالبہ ہے کہ باچا خان ایئرپورٹ میں کل جو لڑائی ہوئی ہے اس پر سخت نوٹس لے اور انے والوں مسافروں اور انکی فیملیز کو اس طرح حالات سے نجات دلاییں مسافروں کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ عملے کے خلاف قانونی کارروائی وقت کی اشد ضرورت ہے تا کہ انے والے مسافر ایسے واقعات سے بچ سکے۔
