شہداء ہمارے دلوں اور ہماری زندگیوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے. سجاد حسین بھٹی

Spread the love

جہلم میں یوم شہداء پولیس کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا
جہلم (محمد زاہد خورشید) آج کے دن ہم پولیس کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں. شہداء کی فیملیز ہماری فیملی ہیں ۔ یوم شہداء پولیس کی مناسبت سے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سیکٹر این فائیو نارتھ ٹو اور بیٹ ھائے میں پروقار تقریبات کا انعقاد کیا گیا. صبح کا آغاز شہداء ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی سے ہوا اور یہ دعا کی گئی کہ اللہ پاک شہدا کی عظیم قربانیوں کو قبول فرمائے جو کہ ہمارے دلوں اور زندگیوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ یوم شہداء کی مناسبت سے سیکٹر آفس میں یادگار شہداء پر پھول چڑھائے گئے۔ اور سلامی دی گئی۔مزید برآں اس عہد کی تجدید کی گئی کہ ملک و قوم کی خدمت ہمیشہ جاری رکھی جائے گی اور شہدا کی فیملی کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ہر ممکن خیال رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں