فارن فنڈنگ کیس میں سات سال کی چھانٹی کے بعد بھی عمران خان پر کوئی الزام ثابت نہ ہوا،چوہدری غلام احمد زمرد

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم 7 سال پروپیگنڈا کیا گیا کہ عمران خان اسرائیل اور امریکہ سے فنڈنگ لیتا ہے۔ امریکی کمپنیاں اس کی پارٹی کو چلاتی ہیں۔ یہ یہودی ایجنٹ ہے وغیرہ وغیرہ۔۔۔ لیکن فارن فنڈنگ کیس میں سات سال کی چھانٹی کے بعد بھی یہ ایک بھی ایسا اکاؤنٹ پیش نہ کر سکے جس سے ان کا الزام ثابت ہو۔ انھوں نے جن لوگوں کو یہ کہہ کر غیر ملکی قرار دیا کہ ان کے پاس پاکستانی شناخت نہیں ہے وہ سب بھی ڈیول نیشنلٹی رکھتے تھے اور انھوں نے میڈیا پہ آ کر ان کے جھوٹ کو بے نقاب کیا۔ یوں پاکستان تحریک انصاف ان کے اپنے دیے گئے فیصلے کی روشنی میں سرخرو ہو چکی ہے۔ اب ٹیکنیکلٹی کی بنیاد پہ جتنا مرضی شور مچائیں لیکن پی ٹی آئی نے اکاؤنٹس کی معلومات فراہم کر کے اور بیس سے پچاس ڈالر کی معمولی ٹرانزکشن کے ثبوت بھی فراہم کر کے اپنی شفافیت منوا لی ہے۔ اب ٹیکنیکل پروسس کے پیچھے چھپنے کے بجائے الیکشن کمیشن اور تمام ادارے ثابت کریں کہ پاکستان تحریک انصاف غیر ملکی فنڈڈ ہے۔ یہ قیامت تک ثابت نہیں کر پائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے ضلعی صدر چوہدری غلام احمد زمرد نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف مخالفین کے پاس پروپیگنڈا کا آخری حربہ بچا تھا جسے سات سال کھینچنے کے بعد بالآخر ان کے ہاتھ کچھ نہیں آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں