ایسی تشہیری مہم سے دور رہیں جو ہماری نوجوان نسل کو تباہ کر رہی ہے۔پناہ
اسلام آباد(نمائندہ حسنہ خٹک)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان نیشنل ہارٹ ایسو سی ایشن (پناہ)گزشتہ 38 سال سے عوام کودل کے امراض سے متعلق آگاہی دے رہی ہے اس سلسلے میں پناہ ماہرین صحت قانون سازاداروں،سول سوسائٹی،سیاسی،میڈیا نمائندگان کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے اور ایسے عوامل کے بارے میں آگائی کے ساتھ ساتھ ان کی روک تھام کے لیے کام کر رہی ہے جو بیماریوں کی وجہ بنتے ہیں اور بہت سی بیماریوں کی وجہ بننے والی ایک نئی چیز ویلو کی آجکل بہت زیادہ تشہیر کی جا رہی ہے اور سپیشلی ہماری نوجوان نسل کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے نوجوان کسی بھی قوم کا سرمایہ ہو تے ہیں اور پناہ انہیں سرتوڑ کوشش کر رہی ہے۔ مگر کچھ عناصر سازش کے تحت ہماری ینگ جنریشن کے پیچھے پڑھے ہوئے ہیں تاکہ پاکستان کا مستقبل تاریک کیا جا سکے اور اس میں تمباکو انڈسٹری بھی بڑا اہم کردار ادا کر رہی ہے جو ینگ جنریشن کو ڈی ٹریک کرنے کے لئے نت نئے طریقے استعمال کرتی رہتی ہے اسی لئے ویلو کو لانچ کیا گیا ہے۔ نوجوانو ں کو مس گائید کیاجارہا ہے کہ یہ سگریٹ نوشی کو ترک کرنے کا ذریعہ ہے اوردماغ کو ایکٹو کرتی ہے جو کہ بلکل غلط ہے ویلو تمباکو کی ہی پروڈکٹ ہے اور سگریٹ سے زیا دہ خطرناک ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ویلو ایک نشہ آور مادہ ہے اور جب یہ خون میں جذب ہوجائے یہ بلڈپریشر،دل کی دھڑکن اور خون لے جانے والی نالیوں میں اضافہ کرتی ہے۔ جو دل کی بیماری اور فالج کاباعث بنتی ہے اور یہ نوجوان نسل کو نشہ کی طرف لے کر جا رہی ہے۔پناہ کی طرف سے ویلو کے استعمال پر ایک سروے کیا گیا۔ ”پناہ“ سروے میں پتا چلا ہے کہ ”ویلو“ کوایک منظم منصوبہ بندی سے شہروں میں پھیلایاجارہا ہے۔ بالخصوص نوجوانوں کو تمباکو نوشی چھڑانے کے نام پر نئی لت میں ڈلانے کیلئے انہیں مفت فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تاہم اس کے استعمال سے سگریٹ تو نہیں چھوٹتا البتہ لوگ طرح طرح کی تکلیفوں میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ پروڈکٹ بنانے والی کمپنیاں زورو شور سے اس کی باقاعدہ مارکیٹنگ کررہی ہیں اور ہمارے ہیروز اور ڈاکٹرز کو اس تشہیری مہم میں خاص طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ جس سے ہما ری نوجوان نسل کا ناقابلِ تلافی نقصان ہو رہا ہے۔ پناہ اپنے ہیروز کے نا م ایک اوپن ریکوسٹ لیٹر بھی لکھ چکی ہے اور آ ج ہم پھر اپنے ہیروز سے درخواست کر تے ہیں کہ نوجوان آپکو پسند کرتے ہیں اور آپکو فالو کرتے ہیں۔ خدارا آپ اپنی ذمہ داری کو محسوس کرتے ہوئے ایسی تشہیری مہم سے دور رہیں جو ہماری نوجوان نسل کو تباہ کر رہی ہے اور ہماری گورنمنٹ سے بھی اپیل ہے کہ گورنمنٹ تو اپنی عوام کی ماں ہوتی ہے آپ پاکستان کے مستقبل کو بچانے کے لیے روس اور کئی دوسرے ممالک کی طرح پاکستان میں بھی اس پروڈکٹ پر پابند ی لگائیں۔
