گلگت (پ ر) چیف کارپوریشن گلگت عابد حسین میر نے کہا کہ آٹھ محرم سے عاشورہ تک جلوس کے راستوں، گزرگاہوں کو تجاوزات سے پاک کرنے، تعمیراتی میٹرئیل ہٹانے اور صفائی ستھرائی کیلئے ہنگامی بنیادوں کا م جاری ہے میونسپل اہلکار، ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے سینیٹری سٹاف آپریشنل کاروائیوں میں مصروف عمل ہیں انہوں نے کہاکہایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر)اریب احمد مختار کے قیادت میں محرم الحرام کے ہنگامی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں انکی مدبرانہ پالیسوں کے بدولت محرم الحرا م میں آپریشن پلان پر عملدرآمد میں مدد ملی ہے، انہوں نے کہا کہ محرم الحرا م میں ہنگامی بنیادوں پر صفائی آریشنل کاروائیاں جاری ہیں یہ کاروائیاں عاشورہ محرم تک جاری رہیں گی، انہوں نے ماتمی انجمنوں اور رضاکاروں کے جانب سے میونسپل کارپوریشن او ر جی بی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے اہلکاروں کے ساتھ تعاون کی اپیل کی صفائی آپریشن کے دوران صفائی ستھرائی کی بہتری کیلئے تجاویز سمیت راہنمائی کی درخواست کی۔ واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ کے قیادت میں اے سی اور اسکی ٹیم عوامی خدمت کیلئے کوشاں ہے اور عوامی خدمت کا سفر جاری ہے
