لندن (عارف چودھری)
مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ سمینار سے مقررین کا خطاب
لندن: (5 اگست 2022) مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست 2019 کو بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کی تیسری برسی کے موقع پر پاکستانی ہائی کمیشن لندن نے آج یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے ایک سیمینار اور تصویری نمائش کا اہتمام کیا۔

سیمینار میں بڑی تعداد میں برطانوی پارلیمنٹیرینز، کشمیری رہنماؤں، ماہرین تعلیم، میڈیا کے نمائندوں اور سول سوسائٹی کے نامور ارکان نے شرکت کی۔ سیمینار میں شرکت کرنے والے برطانوی پارلیمنٹیرینز میں ایم پی اینڈریو گیوین ، لارڈ قربان حسین، لارڈ واجد خان، ایم پی پال برسٹو ، ایم پی یاسمین قریشی ، ایم پی عمران حسین ، ایم۔پی خالد محمود ، ایم پی افضل خان اور انس سرور شامل تھے۔ اس موقع پر کشمیری رہنما عبدالرشید ترابی، معروف تاریخ دان وکٹوریہ شوفیلڈ، محمد شفق، سابق ایم ای پی راجہ نجابت حسین، صدر جے کے سی ایچ آر ڈاکٹر نذیر گیلانی اور کشمیری نوجوانوں کے نمائندے مزمل ایوب ٹھاکر نے بھی خطاب کیا۔
