وزیرآباد( طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز ) واقعہ کربلا کردار کی عظمت کی روشن دلیل ہے. دین حق کی سربلندی کے لئے اہل بیت کی قربانیاں بنی نوع انسان کو یزیدی نظام کے خلاف سینہ سپر ہونے کا پیغام دیتی ہیں. امام حسین علیہ سلام کا فلسفہ ملت اسلامیہ کے نوجوانوں کی تربیت کے لئے بہترین نصاب ھے.ملت اسلامیہ میں تفریق پیدا کرنے والے عناصر اسلام دشمنی کے ایجنڈے پر گامزن ہیں. میدان کربلا میں معصوم بچوں سے لیکر وقت کے امام تک نے شہادت کا جھومر ماتھے پر سجا کر لا دینیت کے طوفان کے سامنے بندھ باندھ دیا ان خیالات کا اظہار اہل تشیع کمیونٹی کے ممتاز راہنماؤں میجر قاضی غلام مجتبے، ظل حسنین جعفری، سید عقیدت محسن بخاری، سید علی ذیشان،سید علی سلیمان اور ڈاکٹر غلاممرتضے قاضی نے 10محرم الحرام کے موقع پر شاہ صدق، قاضیاں اور مہاجرین کی امام بارگاہوں سے امام حسین علیہ السلام اور دیگر شہدائے کربلا کی شہادت کی یاد میں نکلنے والے” علم و تعزیہ ” کے جلوس کے موقع پر یو جی نیوز سے بات کرتے ھوئے کیا. اس موقع پر مجلس عزاء شہر کی متعدد امام بارگاہوں میں منعقد ھوئیی .جس میں علماء کرام اور ذاکرین نے شہدائے کربلا کے فضائل و مصائب پر روشنی ڈالی.ماتمی جلوسوں کے دوران ثمن برج،ریل گلہ،اور مین بازار لاہوری گیٹ کے مقامات پر زنجیر زنی کرکے اپنی عقیدت کا اظہار کیا گیا. سول انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں نے سخت حفاظتی انتظامات کر رکھے تھے. تعزیتی جلوس کے اختتام پر امام بارگاہ مہاجرین میں مجلس شام غریباں منعقد ھوئی اور لنگر تقسیم کیا گیا. عاشورہ محرم کے روز پورے شہر اور گرونواح میں عوام اہلکار کی جانب سے سینکڑوں کی تعداد میں دودھ شربت اور ٹھنڈا پانی کی سبیلیں لگائی گئیں اور کھانا تقسیم کیا لوگوں نے شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مساجد اور گھروں میں محافل منعقد کیں مزارات اور قبرستانوں میں حاضری دی.
