حکومت پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیت کو مساوی حقوق دیئے جائیں۔چیئرمین مینارٹی رائٹس فورم پاکستان
پشاور(نمائندہ وصال احمد)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق مینار رائٹس فورم پاکستان کے چیئرمین رادیش سنگھ ٹونی نے کہا کہ آج 11 اگست پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کے نام سے منسوب کیا گیا کیونکہ اس دن دستورساز اسمبلی سے قائداعظم محمد علی جناح صاحب نے ایک ایسی تقریر کی تھی کہ جس سے پاکستان حقیقی معنوں میں ایک جمہوری اور ایک ڈیموکریٹک ریاست کے کہلانے کے لائق تھی لیکن 20 سال کے بعد ملک میں بسنےوالی اقلیت کو کنارہ کے ساتھ لگایا گیا اور آج ایک ایسی دیوار کے ساتھ لگا دیا گیاھےکہ جس کے پار کوئی آواز سننے والا ھے اور نہ ھی آواز بلند کرنے کے لئے کوئی سہولت کیوں کہ آج اپنی اقلیتی برادری ھی کی آواز کو دبوچ دیا گیا ھے کبھی ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے کبھی پھانسی کے پھندے لگا کر کبھی چھوٹے بچوں کو ادویات و آکسیجن سے محروم رکھ کر کبھی جبری مذھبی تبدیلی کے ذریعے اور رھی سہی کسر اسمبلی ممبران کو اپنی خواہشات کے مطابق لا کر۔پاکستان کو جب بھی بیرونی طاقتوں سے خطرات لاحق ھوئے اقلیتوں نے اپنے خون دیکر اس کو بچایا ھے آج بھی وطن عزیز کی فوج ھو یا دیگر ادارے اقلیتی برادری پیش پیش رہتی ھے غربت ھو یا امیری اقلیتی برادری ھنس کر غم سہہ لیتی ھے تعلیمی میدان ھق یا کھیل کا میدان اپنے کردار کا لوہا منونے کے لئے اقلیت بھی ساتھ ھونے کا عہد رکھتے ہیں لیکن افسوس گذشتہ 40 سال سے ملک میں نصاب کے ذریعے بڑھی ہوئی نفرت کم یا ختم ہونے حکومت کے بجائے ان 8 سالوں میں بے حد بڑھ گئی جو سکتا ھے کہ اب ایک بڑی مدت بعد کئی دہائیوں کے بعد ہی ختم ہو آپسی بھائی چارہ رواداری ھی ملک کی ترقی امن و امان اور معاشی ترقی و معاشرتی ترقی کی ضامن ہے 11 اگست کو قائداعظم محمد علی جناح صاحب کی تقریر ایک بلند پائے کی ترقی چاہنے والے لیڈر کی تقریر تھی اور اس تقریر کے پس منظر میں ھی ملک کی ترقی کو روکنے کسی کی ھمت نہ ہوتی۔پاکستان میں بسنے والے سب پاکستانی ہیں اور ایک قوم ہیں مذہب پر انسان کا پیدائشی طور پر ہے لیکن اس کی سرزمین پیدائش پر ہی طے ھوتی ھے اس کی زبان اس کی ماں بولی ھے وطن سے محبت ھی اس کی اصل پہچان ہے۔ہم اقلیتوں کو قائداعظم محمد علی جناح صاحب کا پاکستان واپس دیا جائے آزاد ریاست امن و امان بھائی چارہ ترقی کی کنجی کو واپس کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں 1956ء کے آئین اور 1973 کے آئین کی بحالی وطن کی خوشحالی کی ضامن ہے۔ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیت کو مساوی حقوق دئیے جائیں ان کو دیوار سے نہ لگایا جائے اقلیتوں کی فلاح و بہبود ترقی اور ہر شعبے میں شمولیت کے لئے نئے قوانین پاس کئے جائیں تاکہ حقیقی معنوں میں قائداعظم کا پاکستان بنے اور سب ترقی کر سکیں اور سب سے بڑھ کر کہ پاکستان ترقی کر سکے۔
