جشن آزادی کے مناسبت سے لنڈی کوتل میں مختلف مقامات پر رنگارنگ تقریبات منعقد

Spread the love

جشن آزادی کے مناسبت سے لنڈی کوتل میں مختلف مقامات پر رنگارنگ تقریبات منعقد ہوئی اور محب وطن پاکستانی کی ثبوت پیش کرتے ہوئے مختلف انداز میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا. خیبر سپورٹس کلب نے ہائی سکول گراؤنڈ پر ایک تقریب کا انعقاد کیا جسمیں ملی نغمے، کراٹے باڈی بلڈنگ مقابلے، لوکل فنکاروں نے فن کا مظاہرہ اور جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ کے ٹرافی رونمائی ہوئی جبکہ خیبر تکیہ کے مقام پر 14اگست جشنِ آزادی کے حوالے سے زڑگئی پاکستان کے چیئرمین شاکر آفریدی نےسبز ہلالی غبارے ہوا میں چھوڑ دی اور اسطرح کم شلمان میں بھی تقریب منعقد ہوئی.
خیبر تکیہ کے مقام پر 14اگست جشنِ آزادی کے خوشی میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی تنظیم اہلسنت والجماعت ضلع خیبر کے نائب صدر محمد عدنان قادری تھے دیگر مہمانوں میں اقتدار آفریدی، مولانا احسان اللہ جنیدی کے علاوہ علاقے کے مشران اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت. جشنِ آزادی کے خوشی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نوجوان عالم دین سکالر محمد عدنان قادری نے کہا کہ آزادی ایک بڑی نعمت ہے پاکستان کے آزادی میں مشائخ علماء کرام اور قبائلی مشران نے بیش بہا قربانیاں دی ہیں ہر سال کیطرح امسال جشنِ آزادی جوش و جزبے سے منایا.انہوں نے کہا کہ محب وطنی کا زندہ مثال زڑگئی پاکستان کے چیئرمین شاکر آفریدی ہے ہر سال چودہ اگست کی مناسبت سے مختلف بلکہ بڑے ایونٹ منعقد کرکے پاکستان سے محبت کا اظہار کرتے ہیں پاکستان کا بڑا سبز ہلالی پرچم بنایا تھا اسی طرح ایک بڑا کیک بناکر چودہ اگست لوگوں کو کھلایا جبکہ پہاڑوں پر پاکستان کا بڑا سبز ہلالی پرچم بنایا تھا اج ایک نئے جزبے کے ساتھ غباروں سے پاکستان کے سبز ہلالی پرچم بناکر ہوا میں چھوڑ دیا گیا جوکہ پورے ملک اور قوم کے لئے فخر کا مقام ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان قیامت تک سلامت رہے گا اس جوش و جذبہ سے سے جشنِ آزادی منائینگے جشنِ آزادی تقریب کے اختتام پر پاکستان کے سلامتی امت مسلمہ کی اتحاد اور علاقے کے امن کے لئے خصوصی دعائیں کی گئی جشنِ آزادی کی مناسبت سے ہائی سکول گراونڈ پر رنگارنگ تقریب سے تحریک اصلاحات کے چئیرمین الحاج شاہ جی گل آفریدی ایم پی اے شفیق شیر، ایم پی اے بلاول آفریدی، خیبر سپورٹس کلب کے سیکرٹری جنرل کلیم اللہ شینواری نے خطابات کئے انکا کہنا تھا کہ خیبر سپورٹس کلب گزشتہ 40 سال سے اس گراؤنڈ پر مختلف ایونٹز کے انعقاد کرتے آرہے ہیں جو اپنے مدد آپ کے تحت محب الوطنی کی جذبہ سے منائی جاتی ہے انکا کہنا تھا کہ بدقسمتی کی بات یہ کہ لاکھوں نفوس پر مشتمل لنڈی کوتل جہاں پر اس میٹھی نے نیشنل اور انٹرنیشنل کھلاڑی پیدا کی ہیں لیکن بدقسمتی سے ایک سپورٹس کمپلیکس تک موجود نہیں ہے ہر دور میں ہمارے ساتھ وعدے ہوئے لیکن وعدے بس وعدوں تک محدود کسی نے عملی جامہ نہیں پہنائی انکا کہنا تھا کہ کہ ملکی سطح پر سب سے بڑی اجتماع لنڈی کوتل میں منعقد ہوتی ہے جو امن کی نشانی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں