گلگت (پ ر) سیکریٹری لوکل گورنمنٹ و چیئرمین GB لوکل کونسل بورڈ سید اختر حسین رضوی نے کہا کہ محرم الحرام میں گلگت بلتستان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی کار کردگی مثالی رہی، تمام اضلا ع میں ضلعی و میونسپل ایڈمنسٹریٹرز کے نگرانی میں کمپنی کے ورکرزنے جلوس کے گزرگاہوں، امام بارگاہوں، مجالس کے راستوں سمیت گلیوں تک کی صفائی انتہائی زمہ داری کے ساتھ سرانجام دیا، جو کہ قابل تحسین ہے کمپنی کی اہمیت میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے شہری علاقوں کے بعد اب دیہی علاقوں میں بھی عوام جی بی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا مطالبہ کررہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کے روز میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے اہمیت کے پیش نظر ادارے کو بہتر انداز میں فعال کرنے کیلئے تمام تر توانایاں صرف کی جارہی ہیں ان شاء اللہ ادارے کو ایک خود مختار ادارہ بناکر دم لونگا۔انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں کے علاوہ دیہی علاقوں کی صفائی بھی کمپنی کے سینیٹری اہکار کررہے ہیں اسکے علاوہ صوبائی سطح پر سیاحتی مقامات کی صفائی ستھرائی کا خیال بھی کمپنی رکھ رہی ہے جوکہ ایک چیلنج سے کم نہیں، میری کوشش ہے کہ پیشہ وارانہ امور کی بہتر انجام دہی کیلئے کمپنی کو خود مختار ادارہ بناکر دم لوں، میر ی کوشش ہے کہ گلگت بلتستان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کارکردگی کے حوالے سے سب سے آگے ہو، میری ٹیم بہترین پروفیشنلز پر مشتمل ہے پڑھے لکھے لڑکے آگے بڑھ کر کمپنی کے پلیٹ فارم سے عوام کی خدمت کررہے ہیں جو کہ ایک اعزاز سے کم نہیں،انہوں نے کہا کہ دور دراز اور سیاحتی مقامات کی صفائی و ستھرائی کیلئے متعلقہ اداروں کے ساتھ ملکر مشترکہ میکزم بنائیں گے تاکہ مستقل بنیادوں پر صفائی آپریشنل پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جاسکے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ محکمہ صحت اور دیگر اداروں کی طرح وزیر اعلیٰ کے احکامات کے تحت بلتستان ریجن کے اضلاع کیلئے خالی آسامیوں پر ٹیسٹ و انٹرویوز کو منسوخ کیا گیا ہے ان آسامیوں پر اب حکومتی پالیسی کے تحت دوبارہ اشتہار مشتہر ہوگا۔ صوبائی حکومت کے جانب سے جاری حکمنامے کے تحت ہی دوبارہ ٹیسٹ و انٹرویوز کیلئے امیدواروں سے درخواستیں لی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ان خالی آسامیوں پر خالصتا میرٹ پر تقرریا ں کی جائیں گی۔
