ایس ایل ایس کالج، میں یوم آزادی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا

Spread the love

پاکستان کی ترقی کیلئے تعلیم کو ترجیح دینے کی ضرورت ہے۔سرفراز ملک ایم ڈی ایس ایل ایس
جہلم(عزیز اللہ بٹ کی رپورٹ)ایس ایل ایس کالج میں یوم آزادی انتہائی پروقار طریقے سے منایا گیا، تقریب کی مہمان خصوصی ڈی ای او ایجوکیشن میڈیم کوثر سلیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں حیران ہوں کی ایس ایل ایس جیسا ادارہ بھی جہلم میں موجود ہیں۔جہاں نہ صرف پاکستان کے مختلف شہروں سے بلکہ افغانستان اور دیگر ممالک سے بھی سٹوڈنٹس اپنی تعلیم کی پیاس بجھانے کیلئے رجوع کرتے ہیں۔ انہوں نے خطاب میں کہاکہ ہمیں ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ پاکستان کا موازنہ کرنے کیلئے سب سے پہلے خود کو بدلنا ہو گا۔ تعلیم کو عام کرنا ہو گا۔

تعلیم کے بغیر ترقی کرنا ممکن نہیں۔ انہوں نے منیجنگ ڈائریکٹر SLSکالج سرفراز ملک کوآئلز اور دیگر انگلش ٹیسٹوں میں شاندار رزلٹ پر برٹش کونسل سے ملنے والے ایوارڈ کی مبارکباد دی۔ایم ڈی SLS سرفراز ملک نے ادارہ کی ہسٹری اور کارکردگی بتائی اور معزز مہمانوں کا ان کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔آخر میں مہمان خصوصی ڈی ای او ایجوکیشن میڈیم کوثر سلیم، ندیم اقبال آف مانچسٹر یوکے اور منیجنگ ڈائریکٹر SLSکالج سرفراز ملک نے UKمیرج A1انگلش ٹیسٹ اور آئلز اور دیگر کمپیوٹر، فری لائنسنگ، سپوکن انگلش کورسز مکمل کرنے والے سٹوڈنٹس کو سرٹیفیکیٹ دیئے۔یاد رہے کہSLS برٹش کونسل کا ضلع جہلم میں صرف B2Bگولڈپارٹنر اور آسٹریلین ایجوکیشن آفسکا بھی مستند ادارہ ہے۔اسی ادارہ کی ایک سٹوڈنٹ نے سٹوڈنٹ ویزہ کیلئے آئلز ٹیسٹ میں 8.5بینڈز حاصل کیئے جو پاکستان بھر میں Highestبینڈز تھے۔ایس ایل ایس کالج کو مارچ میں برٹش کونسل اور AEOسے ایوارڈ آف ایکسی لینس سے بھی نوازا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں