محکمہ لائیوسٹاک نے دریائے راوی میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لیں

Spread the love

ساہیوال(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال )محکمہ لائیوسٹاک نے دریائے راوی میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور جانوروں کی ویکسین وافر مقدار میں ریلیف کیمپس مین پہنچا دی گئی ہے۔ جانوروں کے فوری علاج کے لئے بھی فیلڈ ٹیمیں مقرر کر دی گئی ہیں جو 3شفٹوں میں کام کریں گی۔ یہ بات ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر لبنیٰ جبار نے محکمہ لائیوسٹاک کی خدمات کے حوالے سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ لمپی سکن بیماری پر قابو پانے کیلئے محکمہ لائیوسٹاک متحرک ہے اور ضلع کے تمام 82 ویٹرنری ہسپتالوں اور ڈسپینسریوں میں جانوروں کو مفت ویکسین لگائی جا رہی ہے اور علاج و بیماری سے بچاؤ کیلئے مشورے بھی دیے جا رہے ہیں جس کیلئے مختلف دیہات میں “کسان بیٹھک” کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر لبنیٰ جبار نے مزید بتایا کہ محکمہ لائیوسٹاک ضلع ساہیوال میں بڑے اور چھوٹے جانوروں کو مختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے بھی مصروف خدمت ہے۔ سال2021-22کے دوران بڑے جانوروں کو گل گھوٹو کی خطرناک بیماری سے بچانے کیلئے 1190048سے زیادہ ڈوذز، چیچڑ مار بیماری سے بچانے کیلئے 286606ڈوذز اور منہ کھر بیماری سے بچانے کیلئے 21689ڈوذز ویکسین لگائی گئی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ چھوٹے جانوروں کو بھی ویکسین لگانے کا عمل سارا سال جاری رہا اور انتڑیوں کے زہر کی بیماری کے خلاف مدافعت کیلئے 456105، بکریوں میں نمونیے کی بیماری کے خلاف مدافعت کیلئے 316820اور سینے کے انفیکشن سے بچاؤ کیلئے 294172ویکسین ڈوزز لگائی گئیں۔ ڈاکٹر لبنیٰ جبار نے بتایا کہ محکمے نے مرغیوں کو مہلک بیماری رانی کھیت سے بچانے کیلئے 6338868ڈوزز ویکسین بھی لگائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں