: پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے روچڈیل کے کیسل میر کمیونٹی سینٹر میں پاکستان ویلفئر ایسوسی ایشن راچڈیل جسکا قیام 1960 میں ھوا تھا کے چئیرمین حافظ عبدالمالک اور بانی رکن کمیونٹی لیڈر چودھری غلام الرسول شہزاد اور ورلڈ وائڈ کی ایم ڈی محمد زاھد کے تعاون سے روچڈیل کے مئیر کی چیریٹی کو سپورٹ کرنے کے لیے ایک چیریٹی ڈنر کا اہتمام کیا جس میں مقامی کونسلرز کاروباری سماجی شخصیات اور پاکستانی کشمیریوں کی فیملیوں نے شرکت کی

راچڈیل (عارف چودھری)
پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے بر طانیہ کے شہر روچڈیل میں کیسل میر کمیونٹی میں پاکستان ویلفئر ایسوسی ایشن جسکا قیام 1960 میں ھوا تھا اس کے روح رواں حافظ عبدالمالک اور بانی رکن کمیونٹی لیڈر چودھری غلام الرسول شہزاد اور ورلڈ وائ کے ایم ڈی محمد زاھد کے تعاون سے روچڈیل کے مئیر کی چیریٹی کو سپورٹ کرنے کے لیے کیسل میر کمیونٹی ہال میں ایک چیریٹی ڈنر کا اہتمام کیا جس میں مقامی کونسلرز کاروباری سماجی شخصیات اور پاکستانی کشمیریوں کی فیملیوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں مئیر راچڈیل کونسلر علی احمد کیبنٹ ممبر کونسلر پروفیسر افتخار احمد ڈپٹی لیڈر راچڈیل کونسل کونسلر علی عدالت لیڈر آف راچڈیل کونسل نیل احمٹ سماجی مزہبی شخصیت محمد سرور چشتی-صدرہ بٹ — حافظ عبدالمالک -لمبردار چودھری محمود – چودھری غلام الرسول شہزاد- تصور لودھی-شامل تھے ممتاز کمیونٹی و مزہبی شخصیت محمد سرور چشتی نے ملی نغمات سنا کر لوگوں کے دل جیت لئے اس موقع پر مئیر راچڈیل کونسلر علی احمد کا کہنا تھا کہ چئیرٹی تقریب میں ھم نے مئیر چئیرئٹی اپیل کے لئے رقم جمع کی ھے تاکہ ضرورت مندوں کی ضرورت پوری کرنے کے لئے خرچ کی جا سکا میں آج کی تقریب میں کمیونٹی کی تقریب میں اور چئیرٹی میں مدد کرنے پر شکر گزار ھوں مئیر کنسورٹ سلطان علی کا کہنا تھا کہ ھم آج کا چئیرٹی ڈنر کرنے پر منتظم کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے چئیرٹی اپیل میں رقم اکٹھے کر نے میں مدد کی -چودھری غلامالرسول شہزاد نے کہا کہ راچڈیل کمیونٹی کی آج مئیر ڈنر میں شرکت بتا رھی ھے کہ وہ فلاحی کاموں میں ھمیشہ بڑہ چڑ ھ کے حصہ لیتے ہیں سماجی سیاسی شخصیت عافیہ شاہ اور کونسلر آئضہ -صدرہ بٹ نے کہا آج کیسل میر ہال میں لوگوں نے اپنی فیملیوں کے ساتھ شرکت کی اور یہاں سب نے انجوائے کہا کیونکہ یہاں سب کے لئے تفریح کے مواقع تھے راچڈیل کونسل کے ڈپٹی لیڈر علی عدالت نے کہا کہ راچڈیل میں موجود پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی ھمیشہ فلاحی کاموں میں بھر پور حصہ لیتے ہیں مئیر چئیرٹی کے فنڈز مختلف چئیرٹیوں میں تقسیم ھوگی ھم امید کرتے ہیں کہ ھم تمام اوورسیز کشمیری پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنا چاہئے اور وھاں پر جمہوریت مضبوط ھونی چاہئے پاکستانی کشمیری ایسوسی ایشن کے صدر اور میزبان چودھری اعتزاز عاصم نے مئیر ڈنر پر لوکل کمیونٹی کی بھر پور شرکت پر انکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ امید ھی کہ راچڈیل کی کمیونٹی ایسے ھی متحد ھوکر راچڈیل کی ترقی میں اھم کردار ادا کرے گی
راچڈیل کی کونسل کے مئیر کی چئیرٹی اپیل میں مقامی کمیونٹی کی جانب سے دل کھول کر مالی امداد کا جزبہ قابل رشک ھے
