چھ ستمبر (یوم دفاع) کے حوالے سے کیمیونٹی ڈیویلپمنٹ کونسل رجسٹرڈ المرکزجہلم کا مشاورتی اجلاس

Spread the love

جہلم (اختر شاہ عارف) المرکزجہلم میں چھ ستمبر (یوم دفاع) کے حوالے سے ہونے والے پروگرام کے حوالے سے کیمیونٹی ڈیویلپمنٹ کونسل رجسٹرڈ المرکزجہلم کا مشاورتی اجلاس کمیٹی روم المرکزجہلم میں ہوا۔جس کی صدارت چوہدری جاوید اقبال نے کی۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت کرنل (ر) محمد عبید مرزا نے کی۔اس اجلاس میں ڈاکٹر شاہد تنویر جنرل سیکرٹری سی ڈی سی کے کہنے پر میجر(ر) ذرغون گل نے یومِ آزادی کے موقع پر المرکزجہلم میں ہونے والے پروگرام کے بارے میں تفصیلی بیان دیتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام ہر لحاظ سے ایک کامیاب اور شاندار پروگرام تھا۔جس میں مقررین نے یوم آزادی کے بارے میں سیر حاصل گفتگو کی۔اس اجلاس میں ارشد محمود مبارک ،سیدہ شاہدہ شاہ ،شاہد جلیل سیٹھی ،سید اختر علی شاہ ،محمد امین میر ،ڈاکٹر محمد اسد مرزا اور محمد ارشد احمد مرزا نے کئی مثبت تجاویز بھی دیں۔جن پر عمل پیرا ہو کر اس طرح کے قومی پروگرامز کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے ۔اس کے بعد اس اجلاس میں چھ ستمبر (یوم دفاع)کے حوالے سے ہونے والے پروگرام کے بارے میں باہمی مشاورت سے مہمان خصوصی،مہمان اعزاز اور صدر تقریب کے نام فائینل کیئے گئے ۔ یوم دفاع کی اس تقریب کے لیئے یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ حسب سابق اس بار بھی اس تقریب میں جہلم کے تین تین شہداء کے وارث بلا کر انہیں اسٹیج کی رونق بنانے ہوئے ان سے شہداء کے بارے میں گفتگو کی جائے گی۔ اجلاس کےشرکاء میں چوہدری جاوید اقبال،ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ،سیدہ شاہدہ شاہ،ڈاکٹر محمد اسد مرزا،کرنل(ر) محمد عبید مرزا،محمد امین میر،ارشد محمود مبارک،شاہد جلیل سیٹھی،محمد ارشد احمد مرزا،میجر(ر) ذرغون گل،سید اختر علی شاہ اور آفس سیکرٹری راجہ توقیر احمد شامل تھے ۔
اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء کو پرتکلف چائے پارٹی دی گئی ۔جس کے بعد یہ مشاورتی اجلاس اختتام پذیر ہو گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں