بجلی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام شدید پریشانی میں مبتلا ہے،محمد نادر خان

Spread the love

صوبائی و مرکزی حکومت بجلی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے اہم اقدامات کریں۔صوبائی صدر عام عوام پارٹی خیبر پختون خواہ

پشاور(نمائندہ قائم علی شاہ)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق عام عوام پارٹی خیبر پختون خواہ کے صوبائی صدر محمد نادر خان نے کہا کہ ملک بھر اور خاص کر صوبہ خیبر پختون خواہ میں بجلی لوڈشیڈنگ میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جو قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ بجلی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پشاور پی کے 66 عوام شدید پریشانی میں مبتلا ہے جو حکومت وقت کیلئے سوالیہ نشان ہے حکومت وقت نے عوام کے مسائل و مشکلات حل کرنے کی بجائے عوامی مسائل و مشکلات میں دوگنا اضافہ کر دیا جو عوام کے ساتھ کسی ظلم و ستم سے کم نہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور وفاقی وزیر پانی و بجلی اور چیئرمین واپڈا سے مطالبہ ہے کہ بجلی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے اہم اقدامات کریں تا کہ ملک بھر میں اور خاص کر پشاور پی کے 66 میں جاری بجلی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو سکے.عام عوام پارٹی خیبر پختون خواہ کے صوبائی صدر محمد نادر خان نے گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا. کہ بجلی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ملک بھر میں تجارتی مرکز اور دیگر کارخانے بند ہے جو ملکی معیشت کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں گذشتہ سالوں سے کئی ڈیم بنے لیکن ابھی تک بجلی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہیں ہو سکا جو حکومت وقت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی وقت کی اشد ضرورت ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں