کارکنوں کو چوہدری شجاعت حسین نے ہمیشہ عزت دی ہے جو قابل فخر ہے۔طارق حسن صدر مسلم لیگ ق سندھ
پشاور(نمائندہ قائم علی شاہ)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق خیبر پختونخواہ کی صوبائی جنرل کونسل کا اجلاس شہید آصف خان باغی ہال پشاور میں منعقد ھوا جسمیں مسلم لیگ خیبرپختونخوا کے مرکزی راہنماوں ، مختلف اضلاع مردان، چارسدہ، تختابائی، مردان، نوشہرہ، چارسدہ، پشاور، لکی، ٹانک، ڈی آئی خان،بنوں،کوھاٹ، درہ آدم خیل، وزیرستان،جمرود، مہمند، ہزارہ مانسہرہ، شانگلا سے آئے ہوئے سینکڑوں عہدیداران، ورکرز، کارکنان نے شرکت کی ، اجلاس میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفیٰ ملک، مسلم لیگ سندھ کے صدر طارق حسن ، مرکزی مجلس عاملہ کے اراکین عظام چوہدری ، حافظ عقیل جلیل سمیت صوبائی قائدین شریک ہوئے، اجلاس میں صوبائی ترجمان صفدر باغی نے مسلم لیگ صوبہ خیبر ُپختونخواہ کی طرف سے ایک قرار داد پیش کی گئی جس میں چوہدری شجاعت حسین کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے طارق حسن نے کہا کہ نے چوہدری شجاعت ہمارے قائد ہیں اور ہمیں ان پر فخر ہے کہ۔ہمارے قائد کو ہر جماعت اور ہر طبقہ فکر میں احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ، مصطفی ملک نے کہا خیبر پختونخواہ کی تحریک اور تعمیر پاکستان میں بہت قربانیاں ہءں یہاں کے پارٹی ورکروں سے ہمارا بہت پیار کا رشتہ ہے ،چوہدری شجاعت حسین اکی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ کو صوبہ میں مضبوط جماعت بنائیں گے ، عظام چوہدری نے کہا کہ۔ہمیں چوہدری شجاعت حسین کے کارکن ہونے پر فخر ہے ، پارٹی کی تنظیم نو کریں گے ، مسلم لیگ کے صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے کہا کہ پٹھان زبان کا بہت پکا ہوتا ہے ، لیکن سو پٹھان ملیں تو ایک چوہدری شجاعت بنتا ہے، ہمارے قائد پر جو الزامات لگائے گئے ہم انکی بھرپور مذمت کرتے ہیں، پورا صوبہ چوہدری شجاعت حسین کے ساتھ کھڑا ہے اور انکے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
