ڈاکٹر ذیشان نجم خان کا پاک فوج کی گاڑی کےحادثے پر اظہار افسوس

Spread the love

اللہ تبارک و تعالی شہدا کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔صدر انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن

ملتان(نمائندہ نادیہ تبسم)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے کہا کہ پاک فوج کی گاڑی کے حادثے پر اظہار افسوس و اظہار تعزیت کرتے ہیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آزاد کشمیر میں پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ 9 فوجی اہلکار شہید ہوئے۔ ڈاکٹر ذیشان نجم خان کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے ہمیشہ وطن عزیز کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں اور دے رہی ہیں جو قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں اور افسرانوں کی لازوال قربانیوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہیں اور خراج تحسین پیش کرتی ہیں انہوں نے اپنی تعزیتی بیان میں کہا کہ پاک فوج کی گاڑی کے حادثے میں شہید جوانوں کو اللہ تبارک و تعالی جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم پاک فوج کے شہدا کی لواحقین کے ساتھ ہیں اللہ تبارک و تعالی شہدا کے درجات بلند فرمائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں