شدید بارشوں کے باعث بلوچستان میں تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند

Spread the love

واضح رہے کہ بلوچستان میں حالیہ مون سون بارشوں سے تباہی کا سلسلہ جاری ہے۔

 کوئٹہ(نمائندہ عائشہ اکبر)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق بلوچستان میں شدید بارشوں کے سبب سیلابی صورتحال پیدا ہونے کے بعد تعلیمی ادارے ایک ہفتے  کے لیے  بند کردیے گئے۔تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان نے صوبے  بھر میں جاری طوفانی بارشوں کے باعث ایک ہفتے  کے لیے  تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا۔
صوبائی وزیر تعلیم نصیب اللہ مری کا کہنا ہے کہ تمام تعلیمی ادارے 22 اگست سے 28 اگست تک بند رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ بارشوں سے کئی اضلاع میں تعلیمی اداروں کو نقصان پہنچا ہے اور ابھی مزید ممکنہ بارشوں کے پیش نظر اسکول بند کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ بلوچستان میں حالیہ مون سون بارشوں سے تباہی کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبے کے کئی شہروں کے ندی نالوں اور دریاں میں شدید طغیانی ہے۔ سیلابی صورتحال میں کم و بیش 200 سے زائد افراد جاں بحق اور ہزاروں افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں