گلگت (سٹاف رپورٹر) سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی پروین غازی نے کہا کہ پاک فوج کے خلاف زبان درازی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہونی چاہیے،پاک فوج ملک پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کی ضامن پاک فوج ہے پاک آرمی کے خلاف سوشل میڈیا پر میڈیا ٹرائیل ناقابل برداشت ہے قانو نافذ کرنے والے ادارے کھوج لگائیں اور اس گھناونے جرم میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں، ان خیالات کا اظہارانہوں نے سوموار کے روز مقامی میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا۔سیاسی و سماجی راہنما پروین غازی نے کہا کہ ملک کے سرحدوں کے محافظوں کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے ملک دشمن اور را کے ایجنڈ ہیں انہوں نے اتوار کے روز پاک آرمی کی گاڑی آزاد کشمیر شجاع آباد باغ میں نہر میں گرنے پر گہرے رنج و غم کا ظہار کرتے ہوئے اسے ملک کیلئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا اور شہدائے کے درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت بھی کی، انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے ملک دشمنوں کے زبان بول رہے ہیں، چاہے کسی بھی سیاسی، سماجی اورمذہبی پارٹی سے کیوں نہ سز املنی چاہئے، انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ سرحدوں کے حفاظت کے موقع پر جانوں کا نذرانہ صرف پاک فوج کے جوان ہی دیتے ہیں، سینے پر گولی کھاکر اپنے ملک کی حفاظت کرتے ہیں، جنگ کی حالت میں یا امن کے دن ہی کیوں نہ ہو پاک فوج کی قربانی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، انہوں نے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے سول سوسائیٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک دشمن عناصر کے خلاف دندان شکن جواب دیں اور اپنی فوج کی حمایت کریں، اسی میں ہم سب کی بھلائی ہے اور یہی اپنی فوج کیلئے قربانی ہے انہوں نے پاک آرمی کے حمایت میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا عزم کا بھی اظہار کیا۔ ملک کی بقا اور استحکام کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ ہونگے۔
