بغیرلائسنس چلنے والی اور اوورلوڈنگ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائیاں جاری

Spread the love

ساہیوال( چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف )ڈپٹی کمشنرکامران خان کی ہدایت پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی واصف یاسین کی فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل نہ کرنے، بغیرلائسنس چلنے والی اور اوورلوڈنگ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ کارروائی کے دوران 15 کمرشل گاڑیوں کو پولیس چوکی غلہ منڈی بند کر دیا گیا اور 25ہزار500سو روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔سیکرٹری آر ٹی اے واصف یاسین نے کہا کہ اوور لوڈنگ سے سڑکوں کو شدید نقصان پہنچتا ہے اس لیے ہائی وے پر کسی اوورلوڈ گاڑی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اوور لوڈنگ اور ان فٹ گاڑیوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ بغیر لائسنس گاڑیوں کے ڈرائیورز کے خلاف اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بھی قانونی کاروائی کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں